مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 3/9/2015

Maher Hameed Dullu

Maher Hameed Dullu

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مرکزی صدر پاکستان گروپ آف جرنلسٹ (انقلاب) 6 ستمبر کو پنجاب کا دورہ کریں گے، ان کے ہمراہ مرکزی و صوبائی عہدیداران و سنیئر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود ہو گی، تفصیلات کے مطابق پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب) کے مرکزی صدر مہرحمید دلو 6ستمبر کو مصطفی آباد للیانی کا دورہ کریں گے اور مصطفی آباد میں دفن 55شہدا کی آخری آرام گاہوں پر فاتحہ خوانی کریں گے اور چادر چڑھائیں گے، جس کے بعد قصور دفتر کا افتتاح کریں گے اور تنظیم میں شامل ہونے والے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کریں گے، ان کے ہمراہ رانا عثمان صوبائی صدر پنجاب، علی رضوی اینکر و صوبائی جزل سیکرٹری پنجاب، فضاء سلیم صوبائی صدر پنجاب خواتین ونگ، عدیل رضوی صدر اینکر پرسن، شمائلہ حبیب اینکر پرسن، نائلہ ندیم، اینکر پرسن کے علاوہ مرکزی و صوبائی عہدیداران کی بڑی تعداد ہو گی، مرکزی صدر مہر حمید دلو نے صوبائی نائب صدر پنجاب محمد عمران سلفی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب کے مختلف اضلاع جن میں ساہیوال، خانیوال، اوکاڑہ، گجرات ودیگر اضلاع کا دورہ کریں گے اور ضلع دفاتر کا افتتاح کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تنظیم تمام صحافیوں کی نمائندہ جماعت ہے اور مقصد صرف اور صرف صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کا تحفظ ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)تین نا معلوم ڈاکو محمد ارشد سے موٹر سائیکل و موبائل فون چھین کر فرار، تفصیلات کے مطابق پکی حویلی کے قریب تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے محمد ارشد سے اسلحہ کے زور پر 125موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Body

Body

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)30سالہ نا معلوم شخص کی برہنہ لاش بر آمد، وارثان کی تلاش جاری، تفصیلات پولیس تھانہ مصطفی آباد کو پکی حویلی کے قریب سے ایک 30سالہ نا معلوم شخص کی برہنہ لاش ملی ہے جو ایک ملنگ ظاہر ہوتا ہے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ضابطہ کی کاروائی کے بعد میت دفن کر دی، وارثان کی تلاش جاری ہے، اگر کسی کو اس شخص کے بارے میں علم ہو تو پولیس تھانہ مصطفی آباد کے فون نمبر 049-2450653پر رابطہ کریں۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126