مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 9/1/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) منیر احمد بھٹی سرپرست اعلی پریس کلب مصطفی آباد، چوہدری منظور احمد چیئرمین سپریم کونسل، جبکہ ڈاکٹر اسلم انصاری صدر یونین آف جرنلسٹ، ملک مختار شاہین چیئرمین ،ارشد علی شامی صدر الیکٹرنک میڈیا منتخب، رانا توقیر احمد جزل سیکرٹری، سردار ہارون اقبال سنیئر نائب صدر، عمر شاہین فنانس سیکرٹری یونین آف جرنلسٹ منتخب، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی کی (رجسٹرڈ)باڈی نے باہمی مشاورت سے سنیئر صحافی منیر احمد بھٹی کو پریس کلب کا سرپرست اعلی، چوہدری منظور احمد کو چیئرمین سپریم کونسل، یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداروں میں ڈاکٹر محمد اسلم انصاری کوصدر، ملک مختار شاہین چیئرمین ،رانا توقیر احمد جزل سیکرٹری،سردار ہارون اقبال سنیئر نائب صدر،محمد اکمل کھوکھر نائب صدر، عبدالمنان سلفی جوائنٹ سیکرٹری ، قیصر عباس فنانس سیکرٹری، ارشد علی شامی الیکٹرنک میڈیا کے صدر، عبدالرحمان سنیئر نائب صدر،رانا عرفان جزل سیکرٹری، سجاد احمد جٹ چیئرمین ، صابر علی سنیئر نائب صدر ،حاجی عبدالقادر نائب صدر ، عمر شاہین کا بطور فنانس سیکرٹری چنائو کیا گیا، جبکہ چوہدری اصغر علی پاکستان میڈیا کونسل مصطفی آباد کے صدر،چوہدری ہاشم علی چیئرمین ،محمد اکمل کھوکھر سنیئر نائب صدر، آصف امین نائب صدر،محمد عمران نائب صدر، ذوالفقار علی جوائنٹ سیکرٹری، عباس علی بھٹی فنانس سیکرٹری ہوں گے، ملک مختار شاہین نے کہا کہ ہم تمام اختلافات بھلا کر صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے محمد عمران سلفی کی قیادت میں کام کریں گے، صدر پریس کلب محمد عمران سلفی نے جس انداز سے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا ہوا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، وقت آ گیا ہے کہ عہدوں کی جنگ ختم کرکے صحافت کی بہتری کیلئے کام کیا جائے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سرہالی کلاں میں جوہڑ کی جگہ پر با اثر افراد کی قبضہ کرنے کی کوشش، اہل علاقہ کی بر وقت مداخلت سے کوشش ناکام، ڈپٹی کمشنر و پولیس تھانہ مصطفی آبادسے کاروائی کی اپیل، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں سرہالی کلاں میں شہاب خاں، محمد جاوید، یونس خاں، عبدالوحید خاں، محمدحنیف وغیرہ نے جوہڑ کیلئے چھوڑی گئی صوبائی حکومت کی 3کنال 18مرلے اراضی پر مٹی ڈال کر رات کے وقت قبضہ کرنے کیلئے چار دیواری شروع کر دی، جسے اہل علاقہ کی مداخلت سے روک دیا گیا، مذکورہ افراد نے سال 2000میں بھی قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی،جسے واگزار کروا لیا گیا تھا، جوہڑ میں مٹی ڈالنے کی وجہ سے گندہ پانی گائوں کی گلیوں میں جمع ہو گیا ، اہل علاقہ شدید مشکلات کا شکار،اہلیان سرہالی کلاں عابد خاں، ذوالفقار خاں، مشرف خاں، حاجی محمد حنیف، محمد اسرائیل ودیگر نے ڈپٹی کمشنر قصور و پولیس تھانہ مصطفی آباد کو کاروائی کیلئے درخواستیں دے دی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) دو موٹر سائیکل سوارٹریکڑ ٹرالی سے ٹکرا گئے، عطاء محمد جاں بحق، محمد عامر شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی آصف امین کے کزن عطا ء محمد اور محمد عامر موٹر سائیکل پر قصور سے وڈانہ کی طرف آ رہے تھے کہ بھلو کے قریب ٹریکڑ ٹرالی سے ٹکرانے گئے جس کے نتیجہ میں عطاء محمد موقع پر جاں بحق جبکہ محمد عامر شدید زخمی ہو گیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سرہالی روڈ پر چل پھر کر چرس فروخت کرنے والا محمد عباس گرفتار،1150گرام چرس، ناجائز پسٹل 1400روپے نقدی بر آمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر سرہالی روڈ پر چل پھر کر چرس فروخت کرنے والے امریک سنگھ کے رہائشی محمد عباس کو گرفتار کرکے 1150گرام چرس، چرس فروخت کرکے حاصل کی گئی رقم1400روپے نقدی، و ناجائز پسٹل بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پٹرولنگ پولیس مصطفی آباد کی کاروائی، تیز رفتاری و لا پرواہی سے گاڑیاں چلانے والی 15گاڑیاں بند، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پٹرولنگ قصور امجد محمود قریشی کے حکم پر زاہد جمیل پوسٹ انچارج پٹرولنگ چیک پوسٹ مصطفی آباد نے کاروائی کرتے ہوئے تیز رفتاری ولا پرواہی سے گاڑیاں چلانے والی 15گاڑیوں کو بند کرکے ان کے خلاف تھانہ مصطفی آباد الگ الگ مقدمات درج کروا دئیے، زاہد جمیل پوسٹ انچارج پٹرولنگ چیک پوسٹ مصطفی آباد نے کہا کہ تیز رفتار و لا پرواہی سے ڈرائیونگ کی وجہ سے حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں، ان کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا، انہوں نے مزید کہا کہ مسافر گاڑیوں کی چھتوں پرسواریاں بیٹھانے والوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126