مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 21/3/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) اہلیان حویلی پہلوان والی کا چوہدری عرفان سندھو کی حمایت کا اعلان، آئندہ جزل الیکشن میں ایم پی اے کیلئے چوہدری عرفان سندھو کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور حویلی پہلوان والی سے بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے،چوہدری منظور احمد سابقہ کونسلر ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کی نواحی حویلی پہلوان والی کے سابقہ کونسلر چوہدری منظور حسین، چوہدری محمد حنیف، چوہدری نذیر احمد، چوہدری مقبول احمد، چوہدری محمد حسین، چوہدری محمد یوسف، چوہدری منیر حسین، چوہدری عبدالغفور، چوہدری رفاقت علی، چوہدری صفدر علی، چوہدری مراتب علی، چوہدری لیاقت علی، چوہدری رشید احمد، چوہدری مختار علی، چوہدری افتخار احمد، چوہدری ذوالفقار علی، چوہدری محمد اکرم، چوہدری محمد اسلم، چوہدری اشتیاق احمد، چوہدری مدثر علی، چوہدری واجد علی، چوہدری ماجد علی، چوہدری مشتاق احمد ،چوہدری شوکت، چوہدری وارث، چوہدری شفاقت، چوہدری محمد بوٹا، اکرم فوجی، چوہدری عارف علی، چوہدری عاشق علی، چوہدری محمد یوسف، چوہدری محمد علی، چوہدری لیاقت علی نے ساتھیوں سمیت امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175چوہدری عرفان احمد سندھو کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں نے ہماری حویلی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے ہم آئندہ الیکشن میں چوہدری عرفان احمد سندھو کی بھر پور حمایت کریں گے اور حویلی پہلوان والی سے بھاری اکثریت سے کامیابی دلوائیں گے، چوہدری عرفان احمد سندھو نے کہا کہ اہلیان حویلی پہلوان والی نے جس محبت کا ثبوت دیا ہے میں اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا، کامیابی حاصل کرکے عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا ، عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)یو بی ایل بینک کی اے ٹی ایم مشین کا اکثر بند رہنا معمول بن گیا، اہلیان مصطفی آباد کو شدید مشکلات کا سامنا، اعلی حکام فوری نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق یوبی ایل بینک مصطفی آباد کی اے ٹی ایم مشین کا اکثر بند رہنا معلوم بن گیا، جس کی وجہ سے تاجر برادری اور اہلیان مصطفی آباد کو شدید مشکلات کا سامنا، اہلیان مصطفی آباد کا اعلی حکام سے اے ٹی ایم مشین کی سروس24گھنٹے بحال رکھنے کا مطالبہ،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126