مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 30/3/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) حضرت خواجہ سید اسلام حسین شاہ رضوی چشتی نظامی سیکری کیلئے فاتحہ خوانی، سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں، صحافیوں اور مریدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق سلسلہ چشتیہ کے روحانی بزرگ حضرت خواجہ سید اسلام حسین شاہ رضوی چشتی نظامی سیکری کی فاتحہ خوانی کیلئے تقریب چشت نگر پکی حویلی میں ہوئی، تقریب میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)تاریخ بھٹی برادری کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے، جرات و بہادری کی داستانیں رقم چار بھٹی ثپوتوں نے نشان حیدر حاصل کیا، بھٹی برادری کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہارچیئرمین آل پاکستان بھٹی ویلفیئر اتحاد اختر علی بھٹی، صوبائی صدر سندھ انیل بھٹی، حاجی محمد صالح بھٹی، زبیر احمد بھٹی نے نواحی گائوں سرہالی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،چیئرمین آل پاکستان بھٹی ویلفیئر اتحاد اختر علی بھٹی نے زبیر احمد بھٹی کو سنٹرل پنجاب کا صدر منتخب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ زبیر احمد بھٹی بھٹی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے بھر پور محنت کریں گے،
برادری کی فلاح و بہبود
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)حضرت خواجہ سید اسلام حسین شاہ رضوی چشتی نظامی سیکری کی فاتحہ خوانی کیلئے پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس، صدارت میڈیا ایڈوائز پریس کلب مصطفی آباد احمد جمال عارف ایڈووکیٹ نے کی،تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کا تعزیتی اجلاس میڈیا ایڈوائزر پریس کلب مصطفی آباد احمد جمال عارف ایڈووکیٹ نے کی، اجلاس میں حضرت خواجہ سید اسلام حسین شاہ رضوی چشتی نظامی سیکری کی فاتحہ خوانی کیلئے شاہد عمر،اصغر علی شہزاد،سعید احمد بھٹی،محمد جمیل سندھو،عمر حیات خاں،بابا طارق مقبول،چوہدری اصغر علی،سردار ہارون اقبال سندھو ،عبدالقیوم ،چوہدری منظور احمد ،ڈاکٹر محمد اسلم انصاری ،حافظ طاہر اقبال ،ارشد علی جوئیہ ،ارشدعلی شامی ،عمر شاہین ،چوہدری ہاشم علی ،رانا توقیر احمد،چوہدری منظور احمد ،رانا عرفان احمد ،محمد اکمل کھوکھر ،قیصر عباس ،محمد طاہر میو،نوید اشرف انصاری،عبدالمنان سلفی،عبدالرحمان انصاری،حاجی عبدالقادر،محمد عمران ،ذوالفقار علی دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے خصوصی دعا کی گئی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126