مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 21/4/2016

Demanding  Park

Demanding Park

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) ویرانے کا منظر پیش کرنے والی 31 کنال اراضی پر پارک بنایا جائے، اہلیان مصطفی آباد کا وزیر اعلی پنجاب و ڈی سی او قصور سے مطالبہ، مصطفی آباد میں کوئی تفریحی پارک نہیں، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی چرچ کے سامنے پڑی 31 کنال اراضی پر تفریحی پارک بنایا جائے، اہلیان مصطفی آباد کا وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی او قصور ودیگر اعلی حکام سے مطالبہ، مذکورہ جگہ تین خسروہ پر مشتمل ہے، جن میں خسرہ نمبر2549میں6کنال،خسرہ نمبر2550میں 24کنال7مرلے اور خسرہ نمبر2551میں ایک کنال اراضی ہے، جہاں پر 1955میں ایک مشینری سکول بنایا گیا تھا 2007میں سکول کی عمارت کی مرمت کی گئی تھی،جس کے بعد مسیحی برادری کے درمیان چرچ کت تنازع پر گروپ بندی کے بعد یہ سکول بند ہو گیا، جس کے بعد ٹی ایم اے کے عملہ نے شہر کی گندگی پھینکنا شروع کر دی، ٹی ایم اے کے عملہ کی طرف سے پھینکی گئی گندگی کی بد بو اہلیان علاقہ کیلئے بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہی ہے، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مصطفی آباد میں کوئی تفریحی پارک نہیں ہے، اس سے قبل کہ کوئی شخص ویرانے کا منظر پیش کرنے والی 31کنال اراضی پر قبضہ کرے،وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی او قصور پارک بنوا دیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)خاتون سمیت پانچ افراد 14سالہ لڑکی کو اغوا کرکے فرار، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی محلہ چوہدریاں والا کا رہائشی محنت کش اپنی بیوی کے ہمراہ شام کے وقت بازار میں گئے ہوئے تھے کہ شہروز ، نونی ،سلمی بی بی نے دو نا معلوم افراد کے ہمراہ 14/15سالہ(ک) کو کیری ڈبہ میں ڈال کر اغواء کرکے ساتھ لے گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) تین نا معلوم موٹر سائیکل سوار نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے سرہالی کلاں کے رہائشی محمد اسماعیل کو زخمی کر دیا، تین ہزار روپے و موبائل فون چھین کر فرار،تفصیلات کے مطابق محمد اسماعیل مصطفی آباد میں اپنی دوکان بند کرکے مختار مسیح کے ہمراہ سرہالی کلاں کی طرف جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تین نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے تین ہزار روپے و موبائل فون چھین لیا اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے محمد اسماعیل کو زخمی کر دیا، جسے فوری طور پر جزل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) نبی بخش کے گھر میںشارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ بن گیا، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی محلہ چوہدریاں والا میں چوہدری نبی بخش کے گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے سے گھر میں پڑا چار سے پانچ لاکھ روپے کا قیمتی سامان جل کر راکھ بن گیا، ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا۔۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126