مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 15/6/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تعلیم، صحت اور انصاف جیسی بنیادی سہولیات بے معاوضہ فراہم کریں گے، ہر گائوں میں گرلز ہائی سکول، نوجوانوں کیلئے کھیل کے گرائونڈاوردستکاری سکولوں کا قیام اولین ترجیحات ہو گی، ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175چوہدری عرفان علی سندھو نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کے کسانوں کو پٹواریوں کی کرپشن سے نجات دلائیں گے، نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، دیہی ہسپتالوں میں علاج و معالجہ کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، غریب عوام کیلئے فری ایمبولینس مہیا کریں گے، چوہدری عرفان علی سندھو نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں زیر زمین پانی انتہائی مضر صحت ہے جس کی وجہ سے عوام خطر ناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں تمام دیہات میں پینے کا صاف پانی مہیا کریں گے، اپنے ووٹرز و سپورٹرز کے ہر دکھ سکھ میں اس کا ساتھ دیں گے، حلقہ کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی کی طرف سے رمضان بازار مصطفی آباد کادورہ، سیکورٹی کے معاملات، اشیائے ضروریہ و خوردونوش کی قیمتوں ، پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی طرف سے رمضان بازار مصطفی آباد کا دورہ کیا گیا، اس موقع پر ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے سی سی ٹی وی کیمرے اور سیکورٹی کے دیگر معاملات کو چیک کیا، جبکہ رمضان بازار میں اشیائے ضروریہ و خوردونوش، پھلوں و سبزیوں کی قیمتوںاور معیار کا جائزہ لیاگیا، اس موقع پر ڈی پی اوقصور نے کہا کہ گراں فروش کسی معافی کے مستحق نہیں، اشیا ء ضروریہ و خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کیخلاف فوری ایکشن لیں گے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126