مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 23/5/2015

Speech

Speech

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سابقہ چیئرمین رفیق انصاری کی اہلیہ، ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی، لیاقت علی، محمد افضل، محمد حسین سیٹھی و محمد سلیم کی ممانی، چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغر علی، سابقہ ناظم ارشد رفیق انصاری، اسجد علی و محمد ارسلان کی والدہ کی رسم چہلم ادا کر دی گئی، جس میں مسلم لیگ ن قصور کے ایم پی اے محمد نعیم صفدر انصاری، سابقہ ناظم کاہنہ محمد رمضان مستانہ، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی، چیئرمین پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) ڈاکٹر اصغر شہزاد، سنیئر نائب صدر الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن مصطفی آباد ارشد علی شامی، صدر فوٹو جرنلسٹ حاجی غلام قادر کے علاوہ سیاسی و سماجی جاعتوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مصطفی آباد سے سرہالی کلاں جا کر غنڈا گرد ی کرنے والے عناصر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ، معمولی تلخ کلامی پر اویس نے مصطفی آباد نے علی و چھ کس نا معلوم افراد کے ہمراہ حملہ کر دیا تھا، دوکان کے شیشے توڑ دئیے، دوکان میں داخل ہو کرموبائل فون، نقدی و قیمتی سامان اٹھا لیا، تفصیلات کے مطابق صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی کا تایا زاد بھائی منیر احمد بھٹی وغیرہ سے اویس سے تلخ کلامی ہوئی جس نے بعد میں مصطفی آباد سے ساتھ افراد کو بلا لیا اور ہم مشورہ ہو کر مسلح پسٹل حملہ کر دیا اورمحمد جاوید کو تشدد کر نشانہ بنا کر زخمی کر دیا، بعد ازاں دوکان کے شیشے توڑ کر دوکان میں داخل ہو گئے، اور لائسنسی پسٹی، موبائل فونز، نقدی و قیمتی سامان اٹھا کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، اعلی حکام سے مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)یا رسول اللہۖ نعت کونسل کے پانچ افراد کو فارغ کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق صدر یا رسول اللہ ۖ نعت کونسل ڈاکٹر طارق محمود معصومی نے سید گلزار علی شاہ کو نعت کونسل کے قوائد و ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر فارغ کر دیا گیا جبکہ محمد رضوان درزی،سرفراز چشتی، سرفراز معصومی اور ڈاکٹر غلام حسین کو فنڈز نہ دینے اور بوجہ عدم تعاون نعت کونسل سے فارغ کر دیا گیا، ڈاکٹر طارق محمود معصومی نے کہا کہ آج کے بعد ان افراد کا ہماری نعت کونسل سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہ ہو گا اور ان سے دین لین کرنے والا خود ذمہ دار ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے والا ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد میاں جسیم احمد تبدیل،ذوالفقار حمید نے چارج سنبھال لیا، ن لیگی رکن اسمبلی منشیات فروشوں کا شفارشی بن گیا،معافی نہ دینے پر تبدیل کروایا گیا، ذرائع، تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں، جواریوں اور جعلی مشروبات کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے والا ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد میاں جسیم احمدکو تبدیل کر دیا گیا، با اثر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک ن لیگی رکن اسمبلی منشیات فروشوں کو ن لیگ کی اعلی قیادت کے پاس لیکر گیا تھا کہ مذکورہ افراد انتہائی شریف شہری ہے اور ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد میاں جسیم احمد انہیں ناجائز ہراساں کر رہا ہے، جس پر ن لیگی قیادت نے اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے اسے تبدیل کر وادیا، جبکہ انسپکٹر ذوالفقار حمید نے بطور ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد جوچارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126