مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 4/2/2017

Lalyani MPA

Lalyani MPA

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گورنمنٹ ایلمنٹری سکول دفتوہ خستہ ہالی کا شکار، عمارت انتہائی خبر ناک، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایلمنڑی سکول دفتوہ کی عمارت انتہائی خستہ حالت، سکول میں زیر تعلیم سینکڑوں بچوں کی زندگیاں دائو پر، سکول انتظامیہ کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو متعدد بار للکھے گئے لیٹرز بھی کام نہ آئے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ای ڈی او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس فنڈ نہیں ہے ، اہلیان دفتوہ سیف علی جٹ جزل کونسلر، باغ علی جزل کونسلر، صاحب جٹ کونسلر، رانا خان بہادر سابقہ کونسلر، چوہدری محمد منشا جٹ، چوہدری ایوب صابر، گلباس جٹ، شبیر جزل کونسلر، رانا عرفان ودیگر نے ڈپٹی کمشنر قصور سے سکول کی عمارت کیلئے فنڈ مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) فنڈز ملتے ہی یونین کونسل سرہالی کلاں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، گائوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج سسٹم کی بحالی پہلی ترجیحی ہو گی، ان خیالات کا اظہار بابا طارق مقبول جزل کونسلر یونین کونسل سرہالی کلاں نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ عرصہ داراز سے ہماری یونین کونسل کو نظر انداز کیا جا رہا تھا عوام نے ہمیں خدمت کا موقع دیا ہے اب ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے، سرہالی کلاں کی عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کریں گے اور سیوریج سسٹم کو بھی جلد ہی بحال کر دیا جائے گا، اجتماعی مسائل کو ترجیحی دی جائے گی، خستہ حال یونین کونسل کو سہولیات سے آراستہ کریں گے تاکہ یونین کونسل میں آنے والے عوام مستفید ہو سکیں، یونین کونسل میں کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، نالیوں اور سولنگ کی تعمیر کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، یونین کونسل میں بلا تفریق ترقیاتی کاموں کو پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا، پنچائتی نظام کو بحال کیا جائے گا، کسی بھی محکمہ کو حلقہ کی عوام پر ظلم نہیں کرنے دیا جائے گا، سکولوںکے مسائل اور بہترتعلیمی معاملات چلانے کیلئے نئے سرے سے کمیٹی بنائی جائے گی۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126