مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 4/5/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پولیس تھانہ مصطفی آباد نے لکھنیکے سے ملنے والے 8 سالہ بچے کو والدین سے حوالے کر دیا، 8 سالہ طلحہ روشن بھیلا سے گم ہو کر نواحی گائوں لکھنیکے پہنچ گیا تھا،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد نے نواحی گائوں لکھنیکے سے ملنے والے 8سالہ بچے کو والدین سے حوالے کر دیا، 8سالہ طلحہ دو روز قبل روشن بھیلا سے گم ہوا تھا، والدمحمد اکرم کی پولیس کو دعائیں،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بھولیکے ناجائز تعلقات کا شبہ، بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا، پرویز مسیح کے اپنے بھائی بھٹو کی بیوی سے ناجائز تعقات تھے، جھگڑا پر پرویز نے بھٹو کو سر میں فائر مار کر قتل کر دیا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں بیرون بھولیکے کے رہائشی خورشید مسیح نے مقدمہ درج کروایا کہ میرے بیٹے پرویز مسیح کے دوسرے بیٹے بھٹو کی بیوی سے ناجائز تعلقات تھے جس کا بھٹو کو علم تھا ، ان کے درمیان اس بات پر جھگڑا بھی ہوا تھا گزشتہ رات بھٹو مسیح عاصم علی جٹ کی زمین پر پانی لگا کر سویا ہوا تھا کہ پرویز نے اس کے سر میں فائرمار کر اسے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے خورشید مسیح کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126