وزیر اعلی کی طرف سے RHC مصطفی آباد کوماڈل RHC قرار دے دیا گیا کام شروع ہو گیا ہے

Group Photo

Group Photo

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) وزیر اعلی کی طرف سے RHC مصطفی آباد کو ماڈل RHC قرار دے دیا گیا، کام شروع ہو گیا ہے، جلد ہی اہلیان مصطفی آباد کو علاج معالجہ کیلئے لاہور جانے کی ضرورت نہیں ہو گی، جون کے قریب افتتاح متوقع ہے، ڈاکٹر امتیاز اولکھ، تفصیلات کے مطابق سنیئر میڈیکل آفیسر رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد ڈاکٹر امتیاز اولکھ نے پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد گرد نواح کے درجنوں دیہات کی عوام روزانہ سینکڑوں سے حساب سے آتے ہیں اور علاج معالج کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے عوام کو صحت جیسے بنیادی سہولت مہیا کرنے کا عزم کیا ہوا ہے جس پر وہ کوئی کمپرومائز نہیں کرتے، میاں شہباز شریف نے رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد کو قصور کا ماڈل ہیلتھ سنٹر قرار دے دیا ہے جس پر کام شروع ہو گیا ہے اور جون تک افتتاح بھی متوقع ہے، جس کے بعد لاہور جیسے بڑے ہسپتالوں جیسی سہولیات رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد میں موجود ہوں گی اور مریضوں کو لاہور جانے کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی، اب تک مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں ریکارڈ کتے تلف کر چکے ہیں اور سینکڑوں افراد کو کتے کاٹے کے ٹیکے بھی لگا چکے ہیں۔

ہسپتال سے کرپشن کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے، ڈلیوری کی سہولت24گھنٹے موجود ہے، ماڈل ہیلتھ سنٹر کے افتتاح تک مزید ڈاکٹر حضرات بھی آ جائیں گے ، جس سے علاج کی سہولیات مزید بہتر ہو جائیں گی، کوشش ہے ہسپتال میں آنے والا مریض مایوس واپس نہ جائے، جبکہ رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد میں عوام کو علاج معالج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے پر سنیئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر امتیاز اولکھ کو پریس کلب مصطفی آباد کی طرف سے اعزازی شیلڈ دی گئی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126