مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 22/2/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ن لیگی ایم این اے کے کار خاص دائود میو کی مداخلت، اپنی مدد آپ کے تحت ڈالے گئے سوئی گیس کے پائپ محکمہ نے اکھاڑ کی کوشش، اہل علاقہ سراپہ احتجاج، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد نیواں تھہ نزد چراغ چوک گلی مہر فیض والی میں اپنی مدد آپ کے تحت ڈالا گیا سوئی گیس کا پائپ محکمہ سوئی گیس کے عملہ نے اکھاڑکی کوشش، اہل علاقہ کی مزاحمت پر ناکام، اہل علاقہ اصغر علی، مہر محمد منشائ، مہر غفار، مہر خوشی محمد، مہر سرفراز، مہر غلام محمد، مہر محمد شریف، شبیر احمد، مہر عزیز، مہر فیض، یوسف فوجی، مہر محمد حنیف، مہر کرامت علی، انور علی، مہر شرافت ، مہر یونس، مہر رمضان، مہر محمد اقبال، محمداسلم ودیگر مظاہرین نے ن لیگی ایم این اے چوہدری سلمان حنیف خاں اور دائود میو کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ مصطفی آباد کی اکثر گلیوں میں سوئی گیس کے پائپ اپنی مدد آپ کے تحت ڈالے گئے ہیں جہاں پر محکمہ نے کنکشن بھی لگائے ہوئے ہیں جبکہ ہماری گلی میں ن لیگی ایم این اے چوہدری سلمان حنیف کے کار خاص دائود میو کی مداخلت کی وجہ سے اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے غنڈا گردی سے پائپ اکھاڑ نے کیلئے آئے ہیں ، اہلیان نیواں تھہ نے ہمیشہ ن لیگ کو ووٹ دئیے ہیں لیکن سوئی گیس کا کام ذاتی پسند و نا پسند کو مد نظر رکھا کر کیا جا رہا ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ریاست کو ایک ماں کی طرح عوام کو تعلیم، صحت، رہائش جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنا چاہئے، نیشنل پارٹی کرپٹ سسٹم کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے،ہم ایسے محرکات پید ا کر رہے ہیں جس سے ملک میں حقیقی تبدیلی آئے گی، نیشنل پارٹی نے بلوچستان میں ڈھائی سال حکومت کرکے صوبہ کو امن کا گہوارہ بنادیا تھا، نیشنل پارٹی کی پالیسیوں پر عمل کرکے ملک میںبدامنی و افراتفری پر قابو پایا جا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی پنجاب کے جزل سیکرٹری طالب حسین ، رشید لالہ، فیاض بھٹی،اقبال کھوکھر، یونس وریام نے پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی مزدور طبقہ کی جماعت ہے، ہم نے پنجاب کے 29اضلاح میں تنظیم سازی کر لی ہے، 2018کے الیکشن میں پنجاب بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کریں گے اور الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے، نیشنل پارٹی خالص جمہوری پارٹی ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں مروثی ہیں،عوامی نیشنل پارٹی مضبوط نبیادوں پر کھڑی ہے، پارٹی منشور پر عمل کرنے والا ہی پارٹی میں شامل ہو سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک دہشت گردی کا شکار ہیں ہمیں ایک دوسرے پر تنقید کرنے کی بجائے مل کر دہشت گردی کو ختم کرنا ہو گا، دہشت گردی کی روم تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے، دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے دو افراد سے 1لاکھ75ہزار روپے چھین لئے، شہباز اور سلیم مسیح بکرے لینے کیلئے قصور جا رہے تھے کہ پکی حویلی کے قریب ڈاکوئوں نے لوٹ لیا، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق کاہنہ کا رہائشی شہباز پک اپ پر سلیم مسیح کے ہمراہ صبح کے وقت قصور کی طرف جا رہا تھا کہ پکی حویلی کے قریب دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ 75ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے نا معلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) قر ض لیگ نے عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے، بیرونی قرضے لے کریہ لیگ اپنے عہدیداروں کو نواز رہی ہے چار سالوں میں غیر ملکی بنکوں سے ایک ارب 90کروڑڈالر قرضہ لیا گیا ،قرضہ کی یہ رقم معاشی ترقی کے منصوبوں پرخرچ کرنے کے بجائے صرف پلوں اور سڑکوں کی تعمیر پر خرچ کی جارہی ہے ،ملک معاشی طور پر تباہ ہوگیا ہے اور حکومت قرضے لے کر جشن منارہی ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ”انصاف سپورٹرز ٹیم” کے مرکزی آرگنائزر حاجی سیف اللہ قصوری و مرکزی چیئرمین سردار منیب احمد ڈوگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں غریبوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے ،ان کے لئے دووقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے،حکومت ان سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین رہی ہے، پنجاب میں الیکشن سے پہلے 18ہزار ملین روپے سے سڑکوں کی تعمیر اپنے اہداف حاصل کرنے کیلئے شروع کیا گیا پنجا ب میں سرکاری ہسپتالوں اور سکولوں کی حالت انتہائی خراب ہے ،حکومت پنجا ب صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ،صرف سڑکیں تعمیر کرنے سے قومیں ترقی نہیں کرتیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126