مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 17/6/2017

Dr Riaz Anjum

Dr Riaz Anjum

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نواز شریف کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا تحریک انصاف کا کریڈٹ ہے، تحریک انصاف اور عمران خان کی جدوجہد رنگ لے آئی ،وزیر اعظم پاکستان وزراء اور انکے دیگر چہتے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں ، ملک کی تاریخ عمران خان کی اس جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھے گی، عمران خان نے شریف فیملی کے چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے ، ان خیالات کا اظہار مرکزی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (IST)سردار منیب احمد ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ کرپشن لیگ ملکی اور غیر ملکی ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے مسائل کم ہو نے کی بجائے بڑھ رہے ہیں حکمران توانائی بحران پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن حکمرانوں کے قابو سے باہر ہو چکا ہے طویل لوڈشیڈنگ سے فیکٹریاں بند اور مزدور بے روزگا ر ہو رہے ہیں جس سے بے شمار مسائل جنم لے رہے ہیں نااہل حکمرانوں کی وجہ سے آج غریب عوام کیلئے دووقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں ۔ لوگ اپنے بچوں کو تعلیمی ادارو ں میں بھیجنے کی بجائے محنت مزدوری کروانے پر مجبور ہیں عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہے بدقسمتی سے حکمران اقتدار کے نشہ میں دھت ہیں اورعوام کو درپیش مسائل ان کو نظر نہیں آرہے ہیں ، عوام آئندہ الیکشن میں کرپشن زدہ سیاستدانوں کو ہمیشہ کیلئے مسترد کر دیں گے، آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) اسٹیل باغ (قصور گارڈن) میں بُلّھے شاہ ادبی چوپال کی تعمیر کا مطالبہ، قصور ایک تاریخی و قدیمی ضلع ہے ۔ اس کی آبادی30 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ شاعروں اور ادیبوں کے پاس ادبی تقریبات کے انعقاد کیلئے کوئی مخصوص پلیٹ فارم نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار بُلّھے شاہ ادبی سنگت قصور کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض انجم نے پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع قصور کے شاعروں اور ادیبوں کیلئے ناصر باغ لاہور کے ادبی چوپال کی طرز پر اسٹیل باغ (قصور گارڈن) میں ادبی چوپال تعمیر کیا جائے جہاں شاعر اور ادیب اپنے ادبی پروگرامز منعقد کر سکیں، انہوں نے مزیدکہا کہ ادبی چوپال کی تعمیر ضلعی انتظامیہ کا شاعروں اور ادیبوں پر احسان عظیم ہوگا ۔ یہاں وہ پُرسکون ہو کر ملک و قوم کیلئے خدمات انجام دے سکیں گے۔یہ طبقہ معاشرے کا ترجمان اور عکاس ہوتا ہے اگرچہ غربت و افلاس کی زندگی بسر کرتا ہے تاہم دوسروں کے مسائل اجاگر کرتا رہتا ہے ۔آخر میں انہوں نے کہا کہ میرے اس مطالبے کو تمام ادبی تنظیموں کی مکمل حمایت حاصل ہے اورادبی چوپال کی تعمیر کے سلسلے میں ایک تحریک بھی بہت جلد چلائی جائیگی، میری وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی قصور ، ضلعی چیئرمین ودیگرحکام سے اپیل ہے کہ اسٹیل باغ (قصور گارڈن) میں بُلّھے شاہ ادبی چوپال کی تعمیر کا مطالبہ فوری تسلیم کیا جائے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) منشیات فروشوں سے بر آمد ہونے والا نشہ عوام اور میڈیا کی موجودگی میں تلف کیا جائے، گرفتار ہونے والے منشیات فروش کو جیل بھیجنے کی بجائے ریمانڈ لیکر اصل ملزمان تک پہنچانا چائیں، ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو منشیات کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے بڑے منشیات فروشوں پر ہاتھ ڈالنا چاہئے، پولیس کسی بھی منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کے بعد اسے جیل بھیجنے کی بجائے اس کاریمانڈ لیکر تفتیش کرے کہ یہ منشیات کہاں سے آ رہی ہے، ملک کومنشیات فروشی کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے اسے جڑ سے ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،منشیات فروشوں سے جو شراب، چرس، ہیروئن بر آمد کی جاتی ہے اسے عوام اور میڈیا کی موجودگی میں تلف کیا جائے تاکہ اس کا غلط استعمال نہ ہو سکے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126