مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 27/6/2016

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بچوں کی لڑائی پر بھائیوں نے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، محمد سلیم، منیر احمد، محمد ایوب گھر میں داخل ہو کر تشدد کرتے ہوئے باہر خالی پلاٹ میں لے آئے اور فائرنگ کردی، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چار افراد نے فائرنگ کرکے اپنے کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، مقتول کی بیوہ صابراں بی بی کے مطابق گزشتہ رات ہمارے بچوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس پر ، محمد سلیم،منیر احمد، محمد ایوب ایک کس نا معلوم شخص شام کے وقت میرے گھر میں داخل ہو گئے اور میرے خاوندشبیر احمد کو گالی گلوچ و تشدد کرتے ہوئے باہر خالی پلاٹ میں لے آئے اور فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے صابراں بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) واپڈا کی غفلت، دفتوہ کو جانے والی مین سپلائی سے کرنٹ لگنے سے بابا معراج دین جاں بحق، بابا معروج دین درخت سے لکڑیاں کاٹ رہا تھا کہ ہاتھ چھو جانے سے ہاتھ مکمل جل گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں دفتوہ میں مین سپلائی کی تاریں انتہائی نیچی ہونے کی وجہ سے 75سالہ بابا معراج دین کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا، بابا معراج دین درختوں سے لکڑیاں کاٹ رہا تھا کہ مین سپلائی سے ہاتھ چھو جانے سے ہاتھ مکمل جل گیا جبکہ بابا معراج دین موقع پر ہی دم توڑ گیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ناجائز اسلحہ و اشتہاریوں کو پناہ دینے والے چار افراد گرفتار، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد ایوب گجر نے تھانہ مصطفی آباد کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مقدمہ قتل و ڈکیتی کے اشتہاری ملزمان یعقوب عرف گولی اور راشد عرف گلی کو پناہ دینے و انہیں فرار کروانے والے احسان بھٹی اور ااظہر حسین کو گرفتار کر لیا، جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں بشر ملک اور محمد یٰسین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پسٹل 30بور بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126