مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 11/4/2016

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) لیہ کا رہائشی 19 سالہ محنت کش نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق، دو روز بعد لاش برآمد، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد نہر میں پابندی کے باوجود نہانے والوں کا رش، لیہ کے چک نمبر 148 کا رہائشی محمد عمران جو نواحی گائوں نبی بخش کی ایک فیکٹری میں ملازم تھا گزشتہ روز نہر میں نہانے کیلئے آیا کہ تیز لہروں میں اپنا توازن بر قرار نہ رکھ سکا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، دو روز بعد لاش برآمد،، اس نہر میں ہر سال 8 سے 10 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو جاتے ہیں، جبکہ متعلقہ محکمے نہر میں نہانے پر پابندی پر عمل در آمد کروانے کیلئے کہیں نظر نہیں آتے، اعلی حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے نہر میں نہانے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کا رمضان بازار مصطفی آباد کا دورہ، سیکورٹی انتظامات چیک کئے ، عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا: صحافیوں سے گفتگو: تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے رمضان بازار مصطفی آباد کا دورہ کیا اور سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا،انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے دوران عوام کوبہتر کوالٹی کی اشیاء کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے ۔عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں لائی جانیوالی اشیائے خوردونوش کی کوالٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔عوام کو معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایاجائے اور ناقص اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف فوری طور پر قانونی کاروائی کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کوسستے دامواں معیاری اشیاء کی فراہمی ہم سب کا اولین فرض ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) صوبائی سیکرٹری ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سہیل شہزاد اور آر پی او شیخوپورہ رینج صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان کا مصطفی آبادکے سستے رمضان بازار کا دورہ ‘اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ‘کوالٹی اور معیار کا جائزہ لیا ۔تفصیل کے مطابق صوبائی سیکرٹری ہائوسنگ سہیل شہزاد اور ریجنل پولیس آفیسر صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان نے گزشتہ روز مصطفی آباد بازار رمضان بازار کا دورہ کیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ ڈی سی او قصور عمارہ خان ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ، اسسٹنٹ کمشنر قصور محمد شاہ رخ نیازی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی سیکرٹری ہائوسنگ نے رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کا انعقاد صوبائی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے تا کہ عام آدمی کو ریلیف دیا جا سکے اور تمام حکومتی وسائل اس طرح صرف کئے جائیں جن سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کی سیکورٹی کے انتظامات ، اشیائے خوردونوش کی سپلائی اور دیگر سہولتوں کی فراہمی پر کڑی نظر رکھی جائے تا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے ۔ آر پی او صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان نے سیکورٹی کے حوالے سے بتایا کہ تمام بازاروں کی مانیٹرنگ جدید نظام سے کی جارہی ہے جس کیلئے تمام رمضان بازاروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر کے انہیں مرکزی مانیٹرنگ روم سے منسلک کر دیا گیا ہے اور جونہی کوئی کوتاہی نظر آتی ہے اس پر متعلقہ افسران فوری کاروائی عمل میں لاتے ہیں ۔ صوبائی سیکرٹری ہائوسنگ اور آر پی او نے رمضان بازارمیں کئے گئے انتظامات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126