دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم، دو افراد جاں بحق

Accident

Accident

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم، دو افراد جاں بحق، دو زخمی۔

تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں بیدیاں میں موٹر سائیکل سوار نعیم دو ساتھیوں رضوان اور وسیم کے ہمراہ لاہور میں شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار احسان سے ٹکرانے کی وجہ سے نعیم اور احسان موقع پر جاں بحق جبکہ رضوان اور وسیم کو زخمی حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126