مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 11/8/2015

Speech

Speech

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) جگر کے عارضے میں مبتلا انڈیا علاج کیلئے جانے والے ہیڈ ماسٹر جاں بحق، آبائی گائوں مصطفی آباد بستی لارڈ خاں میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول وہیگل کے ہیڈ ماسٹر و مصطفی آباد کی بستی لارڈ خاں کا رہائشی ماسٹر عبدالراحیم جگر کے عارضے میں مبتلا تین روزقبل انڈیا علاج کیلئے گئے تھے جہاں پر وہ انتقال کر گئے آج میت پاکستان آنے پرنماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میںہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ٹیوٹا وین و سوزوکی کار میں ٹکر، زرعی ترقیاتی بینک قصور کا منیجر جاں بحق دس افراد زخمی، ڈرائیور سمیت تین افراد کی حالت تشویش ناک، نقیب آباد عرس کی وجہ سے ٹریفک یکطرفہ تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، حادثہ کے بعد ٹریفک کھول دی گئی، تفصیلات کے مطابق لاہور قصور روڈ پر اقبال نگر کے قریب سوزوکی کار اور ٹیوٹا وین میں تصادم کے نتیجہ میں زرعی ترقیاتی بینک قصور کا منیجر اشرف جاں بحق جبکہ اس کی بیوی راحیلہ، ڈرائیور خالد ندیم سمیت تین افراد شدید جبکہ دس کے قریب مسافر معمولی زخمی ہو گئے، حادثہ نقیب آباد عرس کی وجہ سے ٹریفک ون وے کرنے کی وجہ سے پیش آیا، حادثہ کے بعد قصور سے لاہور کو جانے والا روڈ جسے بند کیا گیا تھا کو کھول دیا گیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)رہنما تحریک انصاف مسز مسعود احمد بھٹی نے سانحہ قصور کو ملکی تاریخ کا بد ترین واقعہ قرار دیتے ہو ئے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ قصور کے مجرموں کے خلاف ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلائے ، معصوم بچوں سے زیادتی سے بڑھ کر کوئی دہشتگردی نہیں ہوسکتی ، یہ وحشت اور بربریت کی انتہا ہے ۔ پولیس کی طرف سے مظلوموں کی بجائے ظالموں کا ساتھ دینا پنجاب حکو مت کی ناکامی کی بد تر ین شکل ہے ۔ قصور کا واقعہ پو ری دنیا میں پا کستان کے لیے جگ ہنسائی کاباعث بنا ہے حکو مت پنجاب حقائق اور مجر موں کو سامنے لاتے ہو ئے انھیں قرار واقعی سزاء دے ،مسز مسعود احمد بھٹی نے مزید کہا کہ معاشرہ اخلاقی تنزلی کا شکار ہے مادہ پر ستی ، خود غر ضی نے انسانیت کو حیو انیت میں تبدیل کر دیا ہے ،ایسے میں معاشرے کی اخلاقی اور رو حا نی تربیت کے لیے سنجیدہ اقدامات کر نے کی اشد ضرورت ہے ۔ متاثرین قصور کی جانب سے فوجی عدالتوں سے انصاف طلب کرنا پولیس اور جوڈیشل کمیشن پر عدم اعتماد کااظہار ہے کیونکہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے ماضی میں بھی سوالیہ نشان رہے ہیں۔ سانحہ قصور کو زمینوں کا جھگڑا قرار دینا بدنیتی اور ملزموں کو بااثر افراد کی سیاسی پشت حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ اس امر کا بھی ثبوت ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)قصور جنسی سکینڈل واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ملکی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے واقع کا فوری نوٹس لینا احسن اقدام ہے، تحریک انصاف، پیپلزپارٹی ودیگر سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کو سیاست چمکانے اور فوٹو سیشن کرواتے ہوئے شرم آنی چاہئے، قصور واقع مسلم لیگ ن پر ڈال کر مسلم لیگ ن کو بد نام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، مسلم لیگ ن مظلوم خاندانوں کے ساتھ ہے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنمامہر محمد وقاص ، محمد نسیم موہنی لیگل ایڈوائزر ، جمیل کمبوہ رانا محمد ارشد، محمدفہیم انصاری، مہر اکرام، مہر رازاق، مہر ابوبکر، محمد ارشد، عبدالرحمان، محمد ارشد پپو نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قصور کے ایم پی اے ملک احمد سعیداور مسلم لیگ ن کا کوئی بھی ایم این اے اس میں ملوث نہیں ہے، دوسری پارٹیاں اس کو سیاسی رنگ دے کر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے و ایم این ایزکو بدنام کرکے سیاست چمکا رہی ہیں، مسلم لیگ ن کی قیادت ملزمان کو سزا دلوائے گی اور حقائق قوم کے سامنے لائے گی۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126