مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 1/6/2015

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) دو نا معلوم ڈاکوئوں نے دن دہاڑے دو سیل مینوں سے ہزاروں روپے نقدی و موبائل فون چھین کر فرار،تفصیلات کے مطابق بیکری کا سامان سپلائی کرنے والے دو سیل مین عابد حسین اور محمد اسلم سوزوکی پک اپ پر قصور سے مصطفی آباد کی طرف آ رہے تھے کہ وڈانہ کے قریب دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے دن دہاڑے اسلحہ کے زور پر 45ہزار روپے نقدی و دو موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سروس روڈ پر بیٹھے قصاب کی من مانیاں ، گوشت 220 کی بجائے 300 میں فروخت معمول بن گیا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ، ونٹری ڈاکٹر وٹی ایم اے کا عملہ خاموش تماشائی، فوری کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی سروس روڈ پر گوشت کا اڈا بنا کر بغیر جالی لگائے گوشت فروخت کرنے والے قصاب ذوالفقار علی کی من مانیاں عروج پکڑ گئی، مذکورہ قصاب نے سروس روڈ پر اڈا بنا کر تجاوزات بنا رکھی ہیں جبکہ ریٹ 250 کی بجائے 300 وصول کر رہا ہے، اعتراض کرنے والوں سے جھگڑا اور غلیض زبان استعمال کرنا معمول بنا رکھا ہے، گزشتہ روز مصطفی آباد کے شہری نے مذکورہ قصاب سے گوشت خریدا اور ریٹ 300 روپے طلب کئے اعتراض پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے گوشت دینے سے انکار کر دیا ،اور کہا کہ میں اوپر تک حصہ دیتا ہوں اس لئے میرے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر سکتا تم جو کر سکتے ہو کر لو، پھر میں تم سے نمٹ لوں گا، اصغر علی شہزاد نے ڈی سی قصور عدنان ارشد اولکھ کو دی گئی درخواست میں سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے، جس پر ڈی سی او قصور نے مذکورہ قصاب کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔