مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 05/09/2015

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) 6 ستمبر 1965 کے شہدا کی یاد میں تقریب صبح 8 بجے ہو گی، صبح 8بجے فوج کے دستے سلامی دیں گے، بچوں کے تقریری مقابلے اور کبڈی میچ سہہ پہر چار بجے ہو گا، ضلعی انتظامیہ، سیاسی و سماجی جاعتوں کے نمائندوں اور سنیئر صحافیوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، تفصیلات کے مطابق 6 ستمبر 1965 کی جنگ میں کھیم کرن کے محاذ پر شہید و مصطفی آباد للیانی میں دفن 55 شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریبات صبح 8بجے سے شروع ہو گی، 8بجے فوج کے دستے سلامی پیش کریں گے، بعد ازاں مصطفی آباد کے مختلف سکولوں کے بچوں کے درمیان تقریری مقابلہ جات ہوں گے،جبکہ سہ چار بجے کبڈی میچ ہو گا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ، ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی، ایڈمنسٹریٹر محمد شاہد، اسٹنٹ کمشنر وردہ مشہود شورش، صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی، میاں عبدالخالق، محمد حسین سیٹھی، عابد علی رحمانی، محمد ارشد رفیق انصاری، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد ذوالفقار حمید راں،رائے طاہر منشاء ٹی ایم اے ،میاں ذالفقار ای ڈی او ایجوکیشن، میاں شفیق احمد ہوں گے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گجومتہ فیکٹری کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے دو افراد مصطفی آباد کے نواحی گائوں میں سپرد خاک، ہر آنکھ اشکبار، ایک نوجوان کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی جبکہ ایک نوجوان گھر کا واحد کفیل تھا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گجومتہ فیکٹری کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں سے محمد علی اور محمد بوٹا کا تعلق مصطفی آباد کے نواحی گائوں وہیگل سے تھا جسے ہزاروں سوگوارو ں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ڈی سی او کا اچانک دورہ گنج شہدا ء و پریس کلب مصطفی آباد للیانی ، شہدا ء کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد وطن میں سانسیں لے رہے ہیں ، میڈیا کے مثبت کردار کی وجہ سے اداروں کی خامیاں دور اور شہری مسائل کم ہورہے ہیں ، عدنان ارشد اولکھ کی گفتگو ، تفصیلات کیمطابق ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد، عطاء محمدقصوری جنرل سیکرٹری یونین آف جرنلسٹ ،پریس کلب قصور،صحافی عمران شہزاد انصاری ، صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی،مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر محمد رمضان خان کے ہمراہ اچانک 1965کے شہداء کی آخری آرام گاہ گنج شہداء کا دورہ کیا ، اور شہدا ء کی مزاروں پر فاتحہ پڑھی ، اور 6ستمبر کے پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا انہوں نے شامی مینار بھی دیکھا اور کہا کہ اگر مجھے اس کے متعلق پہلے بتا دیا جاتا تو آج اسے مکمل طور پر ٹھیک کروادیا جاتا کیونکہ شہداء ہمارے ماتھے کا تاج ہیں انہی کی وجہ سے آج آزاد مملکت میں ہم سانسیں لے رہے ہیں ،انکی یادگاروں کا تحفظ اور انکی دیکھ بھال ہماری زمہ داری ہے ،بعد ازیںپریس کلب مصطفی آباد کے اچانک دورہ کے دوران صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی محمدعمران سلفی، جنرل سیکرٹری منیر احمدبھٹی سمیت دیگر نے انکا استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور مالا پہنائیں ، ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ پریس کلب مصطفی آباد کا کردار معاشرہ کی اصلاح میں نمایاں ہے آپکی خبروں پر روزانہ ایکشن لیتا ہوں ، جلدآئی ٹی سیکشن کا افتتاح کرنے آئوں گا تاکہ مصطفی آباد کے شہریوں کے مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ نہ رہے ، انہوں نے شاندار صحافتی کردار پر تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور امید کی کہ وہ مسائل کی نشاندہی میں قصور انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دینگے۔

Mustafa Abad Lalyany News

Mustafa Abad Lalyany News