.مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 02/07/2015

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گورنمنٹ پرائمری سکول نیواں تھہ میں کسی قسم کا قبضہ نہ ہے،سکول کی چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے قریبی کسان اپنے فصل وغیرہ کاٹ کر سکول کے گرائونڈ میں عارضی طور پر رکھ لیتے ہیں، اسٹنٹ ایجوکیشن محمود احمد کی صحافیوں سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق سٹنٹ ایجوکیشن محمود احمد مرکز مصطفی آباد نے گورنمنٹ پرائمری سکول نیواں تھہ کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ پرائمری سکول نیواں تھہ میں کسی کا کوئی قبضہ نہ ہے، سکول کی عمارت اور گرائونڈ محکمہ تعلیم کے قبضہ میں ہے، حالیہ چھٹیوں میں سکول کی چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے قریبی کسانوں نے عارضی طور پر فصل وغیرہ کاٹ کر سکول کے گرائونڈ میں رکھ لی تھی، سکول محکمہ تعلیم کے پاس ہے اور کسی قسم کا کوئی قبضہ نہ کیا گیا ہے،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ہمارے حکمرانوں کو صرف اپنے مفادات عزیز ہیں۔ حکمران جماعت اور دوسری جماعت نے باریاں لگا رکھی ہیں۔ این آر او کے ذریعے جرائم میں ملوث افراد کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ ہمارے اہم ادارے اپنے فرائض سے پہلوتہی کر رہے ہیں۔ ایگزیکٹ اور ایم کیو ایم کے لیے بھارتی فنڈنگ سمیت اہم معاملات بارے ہمیں غیرملکی ادارے مطلع کرتے ہیں۔ ہماری افواج اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے نبرد آزما ہے۔ سندھ میں علیحدگی پسندی کا رجحان خطرناک ہے۔ عزیز بلوچ کے انکشافات پر خاموشی معنی خیز ہے۔ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف حسن علی خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے پوری قوم میں باہمی اتحاد وقت کا تقاضا ہے جبکہ ہمیں دین اسلام کے فلسفے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایک ملت بننے کے لیے عصبیتوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا۔ کتنے تعجب کی بات ہے کہ پاکستان کے قیام سے قبل مسلمانان برصغیر ایک قوم تھے مگر قیام پاکستان کے بعد مختلف قومیتوں اور برادریوں میں بٹ گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد نے مصطفی آبادکے سستے رمضان بازاروں کا اچانک دورہ ، سبزیوں ، پھلوں ،چینی ، آٹے اور دیگر اشیاء کی قیمتوں ،کوالٹی اور سپلائی کا جائزہ لیا ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد نے صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے ہمراہ سستے رمضان بازاروں کے دورہ کیا اور صارفین سے اشیاء کی کوالٹی عام مارکیٹ سے سستے رمضان بازاروں میں قیمتوں کے فرق اور اشیاء کی دستیابی سے متعلق دریافت کیا ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد نے سبزیوں ، پھلوں ، گرین چینل شاپس ، دالوں ، انڈوں ، گوشت ، مشروبات اور دیگر اشیاء کے معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیا ۔ انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کے تازہ سٹاک کی دستیابی پر زور دیا اور کہا کہ گھٹیا اور ناقص معیار کی اشیاء ہر گز نظر نہیں آنی چاہیں ۔ انہوں نے رمضان بازاروں میں محمد ارشاد بیگ نائب تحصیلدار، محمد فاروق چیف آفیسر کی طرف سے کئے گئے انتظامات ،معیاری اور سستی اشیائے کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر زور دیا ۔

Muhammad Shahid Ramdam Bazar Visite

Muhammad Shahid Ramdam Bazar Visite