مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 06/08/2015

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) مصطفی آباد میں غیر قانونی طور پر بنائی گئی رہائشی کالونیوں کی بھر، با اثر افراد سادہ لوح افراد کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف،بنیادی سہولیات کی فراہم کے بغیر فروخت کا سلسلہ جاری، انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی اور اس کے گردوں نواح میں غیر قانونی رہائشی کالونیوں کی بھر مار نے سادہ لوح افراد کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا، ایل ڈی اے کی منظوری کے بغیر سبز باغ دیکھا کر فروخت کا سلسلہ جاری، کسی بھی کالونی میں مسجد،سکول،پارک،قبرستان، سیوریج، صاف پانی،بجلی جیسی بنیادی سہولیات کے بغیر و ایل ڈی اے کی منظوری کے بغیر فروخت کا سلسلہ جاری ہے، با اثر افراد اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے کروڑوں روپے جمع کرنے میں مصروف ہیں، جبکہ انتظامیہ کی بر اسرار خاموشی غیر قانونی طور پر بنائی گئی کالونیوں کے دھندے کو تحفظ فراہم کر رہی ہے، مصطفی آباد کی سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں نے ایل ڈی اے کے اعلی حکام کے علاوہ ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی کالونیوں کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) رہائشی کالونیوں کے خلاف کاروائی ایل ڈی اے کی ذمہ داری ہے ، محمد شاہد ایڈیشنل کلکٹر قصور، تفصیلات کے مطابق بنیادی سہولیات کے بغیر بنائی گئی غیر قانونی رہائشی کالونیوں کے بارے میں جب ایڈیشنل کلکٹر قصورمحمد شاہد کا موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایل ڈے اے سے منظور کے بغیر بنانے والی رہائشی کالونیوں کے خلاف کاروائی ایل ڈے اے حکام کریں گے۔