مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 30/06/2015

M Yaqoob Nadeem

M Yaqoob Nadeem

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) ندیم سیٹھی کی طرف سے 85 کروڈ کی لاگت سے ترقیاتی کاموں پر کام تیزی سے جاری، میرے ترقیاتی کاموں کی میعاد سو سال ہے، میعار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پارلیمانی سیکرٹری مسلم لیگ ن ، تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنا لوجی و ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی طرف سے 85کروڈ کی لاگت سے مصطفی آباد للیانی، راجہ جنگ، سرہالی کلاں، متہ، بیرون متہ، بھوجہ حویلی، لکھنیکے ودیگر دیہات میں ترقیاتی کاموں کا تیزی سے کام جاری ہے، محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دور میں شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں کی میعاد سو سال ہے، آئندہ آنے والی نسلیں بھی ہماری دور کے ترقیاتی کاموں سے مستفید ہوں گی، ترقیاتی کاموں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عوام الناس اور صحافی ترقیاتی کاموں پر نظر رکھیں ناقص کام کی مجھے اطلاع کریں فوری ایکشن لوں گا، ٹھیکیدار اپنا قبلہ درست کرلیں، ناقص کام کرنے والوں کی میرے حلقہ میں کوئی گنجائش نہیں، حلقہ کی تعمیر و ترقی اور تعلیم کا معیار بلند کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کر رہا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے مسائل سے آگاہ کریں حل کروانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، میرے دور میں ہونے والے ترقیاتی کام اپنی میثال آپ ہیں،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) مسعود احمد بھٹی شہیدکے مشن کو پایا تکمیل تک پہنچائوں گی، رہنما تحریک انصاف کو غریبوں کے ہمدرد وغمگسارہونے کی سزا دی گئی، مسز مسعود احمد بھٹی کی صحافیوں سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف مسز مسعود احمد بھٹی نے پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خاوند مسعود احمد بھٹی کو غریبوں کا ہمدرد و غمگسار ہونے کی وجہ سے دن دہاڑے قتل کیا گیا،انہوں نے اپنی زندگی حلقہ کی غریب اور بے سہارا عوام کی خدمت کیلئے وقف کر رکھی تھی میں بھی انہی کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے ان کے مشن کو پایا تکمیل تک پہنچائوں گی، مسعود احمد بھٹی شہید سے محبت کرنے والوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، آج مخالفین بھی ان کی جرات و بہادری کا اعتراف کر رہے ہیں، انہوں نے عوامی خدمت اور حلقہ کی فلاح و بہبود کیلئے تحریک انصاف کا پلیٹ فارم استعمال کیا تھا اور آئندہ الیکشن میں بھی تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ہی الیکشن میں حصہ لوں گی اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گی، مسزمسعود احمد بھٹی نے مزید کہا کہ مسعود احمد بھٹی کو شہید کرنے والے ملزمان بھی جلد کیفر کردار تک پہنچیں گے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے 60سالہ بزرگ جاں بحق، رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار، تفصیلات کے مطابق غربی بستی کا رہائشی 60سالہ بزرگ مین فیروز پور روڈ پر امام بارگاہ کے سامنے سے سٹرک کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے محمد اسماعیل موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ رکشہ ڈروائیور بابر علی موقع سے فرار ہو گیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف تفتیش،