مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 04/07/2015

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) عمران خان دھرنوں کے بعد عوام کو اب مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ کنٹینر سے دھاندلی کا ڈھول پیٹنے والوں کو مایوسی ہوئی۔ ان کے پاس کسی قسم کے کوئی ثبوت نہیں۔ عمران احمقوں کی جنت میں بستے ہیں۔الیکشن 2018ء میں ہی ہوں گے۔ تبدیلی کے دعویدار اب منہ چھپاتے پھرتے ہیں۔ عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں۔ وہ دوسروں کو بہتان لگانے سے پہلے عوام کو ضرور بتائیں کہ انہوں نے کے پی کے میں دودھ اور شہد کی کونسی نہریں بہا دی ہیں؟ پنجاب میں توانائی کے منصوبے شروع کر کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے مخالفین کے منہ بند کر دیئے ہیں اور عمران خان کی اس حوالے سے تنقید کھسانی بلی کے کھمبا نوچنے کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو یاد رکھنا چاہیے کہ میٹروبس سے روزانہ 2لاکھ افراد سفر کی معیاری سہولتیں حاصل کرتے ہیں دانش سکول کے قیام پر عمران خان کو بہت تکلیف ہورہی ہے۔ وہ غریب اور لائق بچوں کوتعلیم حاصل کرنے سے نہیں روک سکتے۔ اوئے اوئے اور شرم کرو کے نعرے عمران خان کی بیمار ذہنیت کے عکاس ہیں اور درحقیقت پی ٹی آئی کے سربراہ کی تقریر ان کے ذہنی دیوالیہ پن کو ظاہر کرنے کے لئے کافی ہے۔عمران خان کی سیاست کا محور صرف اور صرف دوسروں پر الزام تراشی کرنا ہے۔ وہ قومی اداروں’ سیاستدانوں اور کسی پر بھی بغیر تصدیق کئے الزام عائد کر کے اپنی کامیابی سمجھتے ہیں۔ بہتر ہوتا کہ وہ پہلے حقائق جان لیں تاکہ انہیں بعد میں یوٹرن نہ لینا پڑے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے)جعلی ادویات کا دھندہ کرنے والے اور عطائیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے ، گزشتہ ایک ماہ کے دوران246دوکانوں کو چیک کرکے 175دوکانوں سے سیمپل حاصل کئے، 6جعلی ادویات اور 1غیر معیاری ادویات رکھنے والی دوکانیں سیل کی، ان خیالات کا اظہار ڈرگ انسپکٹر ثناء اللہ سیف نے پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہ جون میں جعلی میڈیکل سٹور، عطائیوں اور غیر معیاری ادویات رکھنے والے کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا ، جس میں 246میڈیکل سٹور چیک کئے گئے، جن میں سے 175ادویات کے سیمپل حاصل کئے گئے، جعلی و غیر معیاری ادویات رکھنے والے سات میڈیکل سٹور سیل کئے گئے جبکہ دو عطائیوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا اور 17میڈیکل سٹوروں کے چلان ڈرگ کوٹ کر بھیجے گئے ہیں، ڈرگ کوٹ نے دو افراد کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے چھ چھ ماہ کی قید اور 60ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، ثناء اللہ سیف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر سے عطائیوں ، غیر معیاری و جعلی اویات رکھنے والوںکا خاتمہ میرا مشن ہے، عطائی انسانیت کے دشمن ہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، گزشتہ روز السعودیہ طبی فائونڈیشن کی معجون مچھلی کا سیمپل لیبارٹی بھیجا گیا جس کی رپورٹ میں ایک گرام میں 98.7ملی گرام سٹی رائٹ ویگراپائی گئی، عوام اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور عطائیوں کے خلاف کاروائی میں محکمہ کو آگاہ کریں تاکہ ان انسانیت کے دشمنوں کے خلاف کاروائی کی جا سکے،

Mustafa Abad Lallyany News

Mustafa Abad Lallyany News