مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 17/09/2015

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) سانحہ یوحنا آباد میں شہید ہونے والے محمد نعیم شہید کے ملزمان کی گرفتاری کا عمل سست روی کا شکار،وزیر اعلی پنجاب کا وعدہ بھی وفا نہ ہو سکا، ملزمان کی گرفتاری اور ہماری مطالبات فوری تسلیم نہ کئے گئے تو عید کے بھر پور احتجاج کریں گے، حافظ محمد سلیم کی پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق سانحہ یوحنا آباد میں زندہ جلائے جانے والے محمد نعیم شہید کے بھائی حافظ محمد سلیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران صرف 38ملزمان گرفتارہوئے ہیں جن کی شناخت اور بر آمدگی مکمل ہوچکی ہے، جبکہ 12ملزمان کو ہم فائنل کر چکے ہیں جنہیں پولیس گرفتار نہیں کر رہی، ایس ایس پی قلعہ گجر سنگھ رانا ایاز سلیم نے کہا تھا کہ ایسٹر کے تہوار کے موقع پر مسیح برادری کے وفد نے پنجاب حکومت سے ملاقات کرکے گرفتاریوں کے عمل کو روکنے کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ گرفتاریوں کے عمل کو روک کر ہمیں 100نامزد ملزمان کی لسٹ فراہم کی جائیں ہم سو افراد کو خود پیش کر دیں گے، پولیس کی طرف سے مسیح وفد کو سو افراد کی لسٹ تا حال فراہم نہیں کی جا سکی، واقع کے وقت موقع پر موجود ایس پی ماڈل ٹائون ڈاکٹر رضوان کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے جنہوں نے میرے بھائی کو بچانے کی کوشش بھی کی تھی اور وہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کر رہے تھے ڈاکٹر رضوان جے آئی ٹی کا بھی حصہ تھے، ان کی جگہ پر تا حال کوئی آفیسر تعینات نہیں کیا گیا، اگر کسی اور پولیس آفسر کو ان کی جگہ پر تعینات کیا گیا تو مقدمہ خراب ہو گا، ہم انہیں دوبارہ ایس پی ماڈل ٹائون تعینات کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں،حافظ محمد سلیم نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ہمیں وکیل کی فیس ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا جو کہ تا حال پورا نہیں ہو سکا اور ملزمان کی گرفتار کے سلسلہ میں بھی سرد مہری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، اگر کوئی اچھا وکیل نہ کیا گیا تو مقدمہ بہتر طور پر آگے نہیں چل سکے گا، واقع کے وقت ہم نے عوام کے پر زور اسرار کے باوجود حکومت کا مکمل ساتھ دیا اور کسی بھی قسم کے احتجاج کی مخالفت کی ، ملزمان کی عدم گرفتاری پر عوام کا غم و غصہ قدرتی آمر ہے، حکومت ہماری صبر کا امتحان نہ لے ، اور کئے گئے وعدے پورے کرے بصورت دیگر ہم عید کے بعد بھر پور احتجاج کریں گے اور احتجاج ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کی فراہم تک جاری رکھیں گے،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) عوام کی بے لوث خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہماری سیاست کا مقصد ہے، سیاسی بنیادوں پر بنائی گئی حلقہ بندیاں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، مصطفی آباد کی12وارڈز میں ہماری امیدوار ہی کامیاب ہوں گے، وارڈز بڑی چھوٹی بنائی گئی ہیںجبکہ فنڈزبرابر دئیے جائیں گے جو عوام سے سراسر زیادتی ہے، عزت ذلت اللہ کے اختیار میں ہے، ان خیالات کا اظہار قائد میاں گروپ میاں عبدالخالق نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1998کی حلقہ بندیوں کے مطابق 12وارڈز کی 3وارڈز بنائی گئی ہیں جبکہ 7وارڈز کی 9وارڈیں بنائی گئی ہیں، 1998کی 6وارڈز کی ایک وارڈ بنائی گئی ہے، وارڈ نمبر 7اور9کی تین تین وارڈیں تھی اب ایک بنائی گئی ہے، اس وقت 1100سے لیکر 4000تک ووٹوں پرمشتمل وارڈیں بنائی گئی ہیں، میاں عبدالخالق نے مزید کہا کہ الیکشن سے قبل لسٹیں آویزاں کرنے کی ضرورت تھی جو کہ نہ کی گئی تھی جس کی وجہ سے قصور میں سینکڑوں امیدواروں کے کاغذات مسترد ہو چکے ہیں جن کے ووٹ اپنی وارڈز میں نہ تھی اگر قبل از وقت لسٹ آویزاں کی جاتی ہے جس وارڈ میں ووٹ تھا امیدوار اس وارڈ میں کھڑا ہوتا یا اپنا متبادل امیدوار کھڑا کیا جاتا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کی مشاورت سے میاں گروپ سے پینل سے وارڈ نمبر ایک سے راشد علی ٹیپو، 2سے رانا شہزاد احمد، 3سے منیر احمد ذیلدار،4سے منشا جٹ،5سے حاجی ارشد ناز،6سے شفاقت عرف شاکر گجر، 7سے ملک شہباز، 8سے میاں عبدالخالق،9سے ملک سلیم عرف ملک چھماں، 10سے حاجی عبدالغفار،12سے سردار بشارت کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ وارڈ نمبر11کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، مصطفی آباد کی عوام ہمارے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کروائیں مصطفی آباد کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سیاسی پشت پناہی پر ملک ماجد ٹائون کمیٹی پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ڈی سی او قصور، ٹی ایم اے ودیگر اعلی حکام فوری نوٹس لیں، میاں عبدالخالق قائد میاں گروپ کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق قائد میاں گروپ میاں عبدالخالق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ داراز سے محکمہ اوقاف کی جگہ پر بنائی گئی ٹائون کمیٹی مصطفی آباد کی 18انچ دیوار پر استعما ل کرتے ہوئے ملک ماجد نامی شخص 9 انچ دیوار پر اپنے پلازہ میں ڈال رہا ہے، دیوار کی لمبائی تقریبا 80 فٹ ہے جس کی مالیت تقریبا ایک کروڈ بنتی ہے، ہم وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی او قصور ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے قبضہ مافیا کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) راجباہ پٹھان والا سے ملنے والی نا معلوم عورت کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا تھا، پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق 23-7کو پولیس تھانہ مصطفی آباد کو راجباہ پٹھان والا سے ایک نا معلوم عورت کی لاش ملی تھی جسے ضابطہ کی کاروائی کے بعد دفن کر دیا گیا تھا گزشتہ روز پوسٹمارٹم رپورٹ آ گئی جس کے مطابق مذکورہ عورت کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا تھا، پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر اکبر علی ایس آئی تھانہ مصطفی آباد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، نا معلوم عورت کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے، پولیس تھانہ مصطفی آباد کو نا معلوم عورت کے وارثان کی بھی تلاش ہے،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Mustafa Abad Lalyany News

Mustafa Abad Lalyany News

Mustafa Abad Lalyany News

Mustafa Abad Lalyany News