مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 13/05/2015

Zainib

Zainib

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) والدین کی غیر موجودگی میں 17 سالہ نوجوان کی طرف سے 7 سالہ سوتیلی بہن کو گلہ دبا کر قتل کرنے کی کوشش،امیر کالونی کا رہائشی محمد یٰسین ہسپتال زیر علاج تھا جہاں اس کی بیوی بھی تیمار داری کیلئے گئی ہوئی تھی، پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف تفتیش، تفصیلات کے مطابق امیر کالونی مصطفی آباد للیانی کے رہائشی محمد یٰسین نے دو شادیاں کر رکھی تھی گزشتہ روز بیماری کی حالت میں لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھا جہاں پر اس کی ایک بیوی تیماری داری کیلئے اس کے ہمراہ تھی، ہم بچے گھر میں دوسری بیوی کے پاس تھے، محمد یٰسین کے 17 سالہ بیٹے بنیامین نے اپنے سات سالہ سوتیلی بہن کو گلہ دبا کر قتل کرنے کی کوشش کی ، سات سالہ زینب کو نیم بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف تفتیش،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نیشنل پروگرام کی سپروائز ڈرائیور کے ہاتھوں ہیلتھ ورکرز کو ہراساں کروا رہی ہے،سیکرٹری ہیلتھ و ڈی سی او قصور فوری نوٹس لیتے ہوئے تبادلہ کریں، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن myoلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی،جمشیدخاں، مہر آصف، ملک سعید، ملک امجد، ملک شہباز، ملک مصطفی، ملک مشتاق ودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پروگرام کی سپروائز زہرہ پروین اپنے ڈرائیور کے ہاتھوں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے، اس کا ڈرائیور بغیر دروازہ کھٹکھٹائے گھروں میں داخل ہو جاتا ہے اور لیڈی ہیلتھ ورکرز سے اکیلے میں بات کرنے پر اسرار کرتا ہے، اور اکیلے میں ان سے فحش مذاق اورہراساں کرنا معمول بنا رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سیکرٹری ہیلتھ و ڈی سی او قصور سے مذکورہ سپروائز کو فوری ٹرانسفر کرکے انکوئری کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مقامی صحافی غلام قادرفیملی سمیت عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس پہنچ گئے،سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی مبارکباد، تفصیلات کے مطابق فوٹو جرنلسٹ مصطفی آباد للیانی کے صدر غلام قادر اپنی بیوی اور بچے محسن علی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ،عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی، جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن myo لاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی، ، جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن myo قصور چوہدری طارق سعید خاں، رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل، سماجی رہنما فاروق احمد خان،چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغر علی، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں و صحافیوں کی بڑی تعداد نے مبارکباد دیتے ہوئے عمرہ کی سعادت کو اللہ کی بار گاہ میں قبولیت کیلئے دعا کی۔

Mustafa Abad  llyany News

Mustafa Abad llyany News