مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 29/05/2015

Speech

Speech

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) 7/11 کتاب میری 23 سالہ وکالت کا نچوڑ ہے، محمد رمضان قادری، یہ کتاب وکلائ، ججز اور عام لوگوں کیلئے یکساں مفید ثابت ہو گی، شہزاد احمد رانجھا، کرامت علی خاں ودیگر کا اظہار خیال، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سنیئر وکیل محمدرمضان قادری کی کتاب 7/11کی تقریب رونمائی کا اہتمام پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) میں کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد رمضان قادری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا کہ 7/11کتاب میری 23سالہ وکالت کا نچوڑ ہیں، اور ریسرچ میرا شوق ہے، اس موقع پر شہزاد احمد رانجھا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ۔کرا علی خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،غلام جیلانی خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ،سید نسیم الحشین ترمذی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی، صدر الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن سید اسرار احمد زیدی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیوانی مقدمات میں جب مدعی کے وکیل کو سب سے پہلے اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب مخالف وکیل کی طرف سے ایک درخواست دی جاتی ہے کہ دعویٰ میں قانونی نقائص ہیں لہذا دعویٰ خارج کر دیا جائے، عام الفاظ میں اسے 7/11کہا جاتا ہے ایسی صورت میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس سٹیج پر 7/11کی درخواست دی جا سکتی ہے اور کیا اس درخواست پر دعویٰ خارج ہو سکتا ہے۔ یا درخواست میں اٹھائے گئے اعتراضات کو شہادت فریقین ریکارڈ کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ایسے سوالات کا جواب اور اعلی عدالتوں کے فیصلہ جات درج کرکے محمد رمضان قادری ایڈووکیٹ نے 7/11کے نام سے کتاب لکھ کر وکلا کی مشکل آسان کر دی ہے۔ نہایت سادہ زبان استعمال کی گئی ہے یہ کتاب وکلائ، ججبر اور عام لوگوں کیلئے بھی یکساں مفید ہو گی، یہ اپنی نوعیت کی پہلی مفصل اور مستند کتاب ہے، جوہر خاص و عام کو تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ پاکستان کے دور دراز علاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ محمد رمضان قادری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا کہ قارئین سے اپیل کرتا ہوںکہ وہ کتاب کی بہتری کیلئے میرے موبائل نمبر0300-4941690پر رابطہ کریں تا کہ اسے مزید بہتر کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) نا معلوم چوروں نے مزاحمت پر تشدد کرکے چوکیدار قتل کر دیا، نا معلوم چوری ٹاور سے 7بیٹریاں چوری کرکے فرار ہو گئے۔دائود آس کی درخواست پر مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں چھٹیانوالہ میں ٹاور پررائے کلاں کا رہائشی محمد اسحاق عرف آس محمدچوکیدار کی ڈیوٹی انجام دیتا تھا کہ گزشتہ رات نا معلوم چوری ٹاور میں داخل ہو گئے اور بیٹریاں چوری کرنے لگے، محمد اسحاق عرف آس محمدنے مزاحمت شروع کر دی جس پر نا معلوم چوروں نے ڈنڈوں وغیرہ سے تشدد کرکے اسے شدید زخمی کر دیا ، بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، بیٹے دائود آس کی درخواست پر مقدمہ درج،
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

Saleem Shehzad

Saleem Shehzad

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ہماری حکومت کو ایٹمی دھماکے کرنے کا اعزاز حاصل ہواجس سے پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہو گیا۔انشااللہ معاشی دھماکہ بھی ہمارے دور حکومت میں ہی ہو گا۔ یوم تکبیرکے دن ہمیں ملکی وحدت اور سلامتی کے عہد کی تجدید کرنی ہے۔ وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کسی دشمن میں ہمت نہیں۔ہمارا ازلی دشمن بھارت اسی خوف کا شکار ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور حاجی محمد سلیم شہزاد میئو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاغی کے پہاڑ گواہ رہیں گے کہ مسلم لیگ ن نے ایٹمی قوت کا تحفہ اسلامی دنیا کو دیاجو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ فرضی انقلابیوں اور دھرنوں نے ملک میں حکومتی ترجیحات کے باوجود انرجی سسٹم اور معاشی و اقتصادی ترقی کو سبوتاز کرنے کی کوشش کی لیکن مسلم لیگ ن کی قیادت نیک ارادے و مخلص اور قوم کی دعائوں کے ساتھ ضرب عضب کی بھر پور کامیابی کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ آج دنیا بھر میں پاکستان کا نام اچھے الفاظ میں لیا جاتا ہے۔دشمن طاقتیں میا ں نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں سے خائف ہیں۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126