مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 11/6/2015

Press Club Opening

Press Club Opening

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری، سنیئر صحافی محسن بلال خان، ایم پی ایز ندیم سیٹھی و نعیم صفدر انصاری کی طرف سے پریس کلب مصطفی آباد کا افتتاح، ڈی ایس پی پٹرولنگ شعیب چیمہ، ڈی ایس پی ٹریفک، سنیئر صحافیوں، پولیس تھانہ مصطفی آباد، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور عوامی حلقوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے افتتاح کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گروپ ایڈیٹر روز نامہ اوصاف لاہور محسن بلال خان، صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری، ایم پی ایز محمد یعقوب ندیم سیٹھی، حاجی نعیم صفدر انصاری، سنیئر صحافیوں صداقت عباسی،ثاقب چوہدری، خاور عباس سندھو، آصف چوہدری، عطاء محمدقصوری،ضلعی نائب صدر مسلم لیگ ن قصورملک خرم نصراللہ خاں، نوید اشرف انصاری ودیگر نے خصوصی شرکت کی اور پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کا افتتاح کیا، جبکہ گروپ ایڈیٹرروز نامہ اوصاف محسن بلال خان نے پریس کلب میں نئے شامل ہونے والے ممبران، فوٹو جرنلسٹ مصطفی آباد اور اخبار فروش یونین مصطفی آباد کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا،اس موقع پر صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری نے کہا کہ میں نے پریس کلب مصطفی آباد کی تقریب حلف برداری کے موقع پر ایم پی اے ندیم سیٹھی کو صحافیوں کیلئے پریس کلب مہیا کرنے کا کہا تھا آج ندیم سیٹھی نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے،میں مصطفی آبادکی صحافیوں برادری سے کہوں گا کہ وہ صحافت کو صحافت کے اصولوں کے مطابق انجام دیں، آج پریس کلب کی افتتاحی تقریب صحافیوں کیلئے بڑی خوشی کا دن ہے ، صحافی برادری کا جوش و جذبہ اور اتفاق میرے لئے بھی خوشی کا دن ہے، میں پریس کلب مصطفی آباد کی صحافی برادران کے لئے ہر وقت حاضر ہوں، گروپ ایڈیٹر روز نامہ اوصاف لاہور محسن بلال خان نے پریس کلب کے افتتاح کی کامیاب تقریب منعقد کرنے پر صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری مثبت صحافت کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے تا کہ صحافیوں کے بارے میں معاشرے میں پایا جانے والے منفی تاثر زائل ہو سکے، ایم پی اے مسلم لیگ ن و چیئرمین انفارمیشن ٹیکنا لوجی پنجاب محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے کہا کہ صحافیوں نے مشکل ترین حالات میں بھی کلمہ حق بلند کیا اور بد ترین آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری نے میرے ذمہ ایک کام لگایا تھا کہ مصطفی آباد کے صحافیوں کو پریس کلب مہیا کیا جائے ، آج میں نے صحافیوں سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ہے، میں آئندہ بھی صحافیوں کی خدمت کیلئے چوبیس گھنٹے حاضر رہوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے بھارت کے وزراء اور مودی کے اشتعال انگیز بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دونیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعوہ کرنے والا بھارت دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی پھیلانے والا ملک ہے جس نے آسام سے لیکر کشمیر تک قتلِ عام کا بازار گرم کر رکھا ہے،گجرات میں مسلمانوں کے قتل کے مرکزی ملزم بھارت کا وزیر عظم مودی کو ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان ایک خودمختار ایٹمی ملک ہے اور پاکستانی غیور اور بہادر فوج کے جوان جو اپنے لہوسے وطن کی داستانِ لکھ رہے ہیں ، شہادت کی تمنا لیے میدانِ جنگ میں اترنے والے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا خوب جانتے ہیں ،بھارت کا ایک ایک شہر ہماری رینج میں ہے پاکستان کی بیس کروڑ عوام کسی ایٹم بم سے کم نہیں اگر پاکستان کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کی تو مودی سن لو تمہارے ہندستان کا نام صرف کتابوں کی حدتک محدود کردیں گے، دنیا میں ہندستان کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے مزید کہا کہ مودی سرکار پاکستان کے خلاف منفی پراوپگنڈابند کرے اور سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کے خواب چھوڑدے ، ساری دنیا جانتی ہے بھارت کشمیر میں اپنا حق مانگنے والے کشمیری مسلمانوں کا اجتماعی قتلِ عام کر رہا ہے، پاکستان کو جنگ کی دھمکی دینے والوں تم ہماری فوج اور عوام کا سامنا تو دورکی بات تمہاری تو نیندیں ہمارے ایک کبوتر نے حرام کر دی تھیں تم پاکستان پر حملے کی دھمکی دیتے ہو تمہارے ہندستان کے ٹکڑے تم سمیٹ نہیں پاوء گئے،،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے نواز شریف کی خاموشی پر ن لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف باہر سے شیرجبکہ اندر سے گیدڑہے ، ملک دشمنوں کے خلاف خاموشی ملک دشمنی کے مترادف ہے، ملکی مفاد کی بجائے ذاتی کاروبار کو اہمیت دینے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126