مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 30/08/2015

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تحریک انصاف کے سابقہ ضلعی جزل سیکرٹری زبیر احمد خاں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت، یونین کونسل چڑیوان نمبر 10 سے بطور چیئرمین الیکشن لڑنے کا اعلان، مسلم لیگ ن MYO قصور کے جزل سیکرٹری طارق سعید خاں وائس چیئرمین امیدوار ہوں گے، متعدد افراد کی طرف سے حمایت کا اعلان، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ ضلعی جزل سیکرٹری زبیر احمد خاں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا، وائس چیئرمین کیلئے مسلم لیگ ن MYO قصور کے جزل سیکرٹری چوہدری طارق سعید کا وائس چیئرمین ہوں گے، ڈاکٹر محمد اکرم مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے جزل کونسلرسیٹ پر الیکشن لڑیں گے، اس موقع پر حویلی خوشحال سنگھ کے رہائشی خالد ریاض، مجید نمبردار، نذیر نمبردار،محمد اکرم درزی، طاہر رسول خاں، عبدالغنی، ماسٹر ارشاد، عامر فتح محمد، جاوید اقبال، ایوب خاں ایڈووکیٹ، سرفراز خاں سابقہ نائب ناظم ،ایوب ،شیر محمد، عبدالرزاق، عبدالحق ودیگر اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے بھر پور حمایت کا اعلان کیا، سابقہ ناظم نصیر احمد خاں و طارق سعید نے کہا کہ حلقہ کے عوام اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیاب کریں، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، معززین علاقہ کی بڑی تعداد کی طرف سے حمایت کا اعلان ہماری کامیابی کی دلیل ہے، کامیابی حاصل کرکے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گشت کے نظام کو موثر کر دیا ہے، دیہات میں ٹھیکری پہرے کا انتظام کیا جائے، معمولی نوعیت کی درخواستوں کو مقامی سطح پر حل کرنے کیلئے ثالثی و مصالحتی کمیٹیوں کا اہتمام کیا جائے گا، ذوالفقار حمید راں، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید ناصر علی رضوی کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کی طرف سے کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا، جس میں سرہالی کلاں کے معززین علاقہ، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد ذولفقار حمید راں نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں امن و امان کی صورت حال کر بہتر کرنے اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے، ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر پر قابو پانے کیلئے عوام اپنے ارد گرد نظر رکھیں کسی بھی مشکوک کرایہ دار یا مہمان کے بارے میں پولیس کو مطلع کیا جائے، اگر کوئی شخص خفیہ طور پر بھی پولیس کو اطلاع دینا چاہئے تو میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں، کسی بھی شکایت کی صورت میں کسی بھی وقت مجھ سے ملیں ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ دیہات میں ٹھیکری پہرا کا انتظام کیا جائے پہرے داروں کو لائسنسی اسلحہ مہیا کیا جائے اور پہرے کو پولیس تھانہ مصطفی آباد کی گشت پر معمور گاڑی چیک کرے گی،ذوالفقار حمید راں نے مزید کہا کہ دیہات میں معمولی نوعیت کی درخواستیں نمٹانے کیلئے ثالثی و مصالحتی کمیٹی بنائے جائے جس میں ایماندار اور غیر سیاسی افراد شریک ہوں گے، اس موقع پر معززین علاقہ نے کہا کہ ہمارا علاقہ میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول ہے، ہمارے گائوں میں باہمی پیار اور محبت کی فضا قائم ہے جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑے نا ہونے کے برابر ہیں، ہم چھ افراد پر مشتمل کمیٹی دو تین دن میں دے دیں گے، کھلی کچہری میں کسی بھی شخص میں پولیس یا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کوئی شکایت نہ کی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان گروپ آف جرنلسٹ (انقلاب) صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے، اس کی تنظیم سازی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، مرکزی و صوبائی سطح پر تنظیمیں عہدیداران صحافیوں ک یکجا کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کر دیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان گروپ آف جرنلسٹ (انقلاب) کے مرکزی صدر مہر حمید دلو نے پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے عہدیداران و نائب صدر پاکستان گروپ آف جرنلسٹ (انقلاب) پنجاب محمد عمران سلفی سے ٹیلی فوننگ خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان کے ہر ضلع میں پاکستان گروپ آف جرنلسٹ (انقلاب) کے عہدیداران و ممبران موجود ہیں، تنظیم میں انچارج نمائندگان، اینکرز، سنیئر صحافیوں، چیف ایڈیٹرز، ایڈیٹرز کی بڑی تعداد شامل ہو چکی ہے، آئندہ چند روز میں ہزاروں صحافی تنظیم میں شمولیت کا اعلان کریں گے، پاکستان گروپ آف جرنلسٹ (انقلاب) پاکستان بھر کے صحافیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبودکی نمائندہ تنظیم ہے، وہ دن دور نہیں جب پاکستان گروپ آف جرنلسٹ (انقلاب) کے پلیٹ فارم سے پریس کلبز اور صحافی کالونیوں جیسے مسائل ترجیحی بنیادو ں پر حل کئے جائیں گے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) برصغیر کے عظیم صوفی شاعر حضرت بابابلھے شاہ کے 258ویں عرس کی تقریبات کے سلسلہ پر پنجابی کھوج گڑھ مصطفی آباد کے زیر اہتمام پنجابی زبان کو تعلیمی زبان لازمی قرار دلوانے کے لیے ایک ریلی کا انعقاد ہوا ۔جس کی قیادت مشتاق صوفی نے کی ۔شرکاء میں پنجابی لوگ سنگت لاہور ،سانجھا ویڑہ قصور اور دیگر مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی ۔اس موقع پر پنجابی کھوج گڑھ مصطفی آباد کے ڈائریکٹر اقبال قیصر ،پروین ملک ،ثوبیہ ملک ،سعید بھٹہ،امجد سلیم ،یوسف پنجابی ،سلطان خاں،احمدشیرازی،یاسر اعوان ،احمد اقبال بذمی،نذیر احمد جوئیہ ،ہیتم تنویر اور دیگر مقررین نے حکومتی حلقوں سے بھرپور انداز میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حضرت بابابلھے شاہ کی صوفیانہ شاعری کا مجموعہ پنجابی زبان پر مشتمل ہے اور بلھے شاہ کی زبان کو پنجاب کی تعلیمی زبان بنایا جائے اسے پہلی جماعت سے لیکر بے اے تک لازمی قرار دلوانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Mustafa Abad  Lalyany News

Mustafa Abad Lalyany News

Mustafa Abad  Lalyany News

Mustafa Abad Lalyany News

Mustafa Abad  Lalyany News

Mustafa Abad Lalyany News

Mustafa Abad  Lalyany News

Mustafa Abad Lalyany News