مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 21/7/2015

Eid Milan Party

Eid Milan Party

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف کی غنڈا گردی ن لیگی قیادت کی تربیت کا نتیجہ ہے،سلمان حنیف خاں کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے اسے نا اہل قرار دیا جانا چاہئے، واقع کی شدید مذمت کرتے ہیں، فوری مقدمہ درج کیا جائے، سیاسی و سماجی رہنمائوں کا اظہارخیال، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری سلمان حنیف کی طرف سے ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن مصطفی آباد محمد ریاض کے ساتھ بد تمیزی کرنے ، تشدد کا نشانہ بنانے اور جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کے معاملے پرسابقہ ایم این اے رائو مظہر حیات خاں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو سرکاری کام میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئے، ہم اس واقع کی شدید مذمت کرتے ہیں، تحریک انصاف ایس ڈی او پر ہونے والے ظلم کی آواز ہر فورم پر بلند کریں گے ، رہنما تحریک انصاف حسن علی خان نے کہا کہ اگر منتخب نمائندے قانون کا احترام نہیں کرے گا تو کون کرے گا، یہ کھلی غنڈا گردی ہے شدید مذمت کرتے ہیں، آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی نائب صدر منیر احمد بھٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے اپنے نمائندوں کو غنڈا گردی کی تربیت دے رکھی ہے ،مسلم لیگ ن کے ایم این اے سلمان حنیف خاں کو نا اہل قرار دیکر فوری مقدمہ درج کیا جائے، واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغر علی نے کہا کہ اگر ایس ڈی او کی کوئی غلطی تھی جو ایم این اے کو اعلی حکام کو مطلع کرنا چاہئے تھا ہم ایسے ظلم کی شدید مذمت کرتے ہیں، مسلم لیگ ن کی قیادت واقع کا فوری نوٹس لے اور ایس ڈی او کے ساتھ ہونے والے ظلم کے حوالے سے بلا تفریق قانون کے تقاضے پورے کئے جائیں،
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پریس کلب مصطفی آبادللیانی(رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام، صحافیوں کی بڑی تعداد کی شرکت، صحافی کالونی اور عوامی مسائل کو حل کروانے کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق، تفصیلات کے مطابق گزشہ روز پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ ) میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں صدر پریس کلب محمد عمران سلفی ، انسپکٹر اینٹی نار کو ٹیکس احمد جمال عارف، چیئرمین اصغر علی شہزاد،جوائنٹ سیکرٹری زبیر احمد بھٹی، عبدالقیوم جزل سیکرٹری یونین آف جرنلسٹ، محمد شاہد قادری نائب صدر یونین آف جرنلسٹ، چوہدری منظور احمد چیئرمین یونین آف جرنلسٹ، حاجی غلام قادر صدر فوٹو جرنلسٹ، ارشد علی جوئیہ جوائنٹ سیکرٹری یونین آف جرنلسٹ، عبدالمنان سلفی سیکرٹری نشرواشاعت پریس کلب، ارشد علی شامی سنیئر نائب صدر الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن، محمد جمیل سندھو نائب صدر پریس کلب، قیصر عباس فنانس سیکرٹری یونین آف جرنلسٹ، عمر فاروق بھٹہ سیکرٹری نشرو اشاعت یونین آف جرنلسٹ، علی چوہان ودیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں صحافی کالونی کیلئے کوششیں تیز کرنے اور عوامی مسائل کو حل کروانے پر زور دیا گیا، صحافیوں نے کہا کہ ہم صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری و صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی کی قیادت میں پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کو قصور کا مثالی پر یس کلب بنائیں گے اور قصور کی پہلی صحافی کالونی پریس کلب مصطفی آباد کے صحافیوں کو ملے گی، اجلاس میں مختلف محکموں کے کرپٹ عناصر کو تحفظ دینے والے اور شعبہ صحافت کی بد نامی کا سبب بننے والے صحافیوں پر شدید تنقید کی گئی،
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

PTI Worker

PTI Worker

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پٹرولنگ پولیس مصطفی آبادکی رشوت وصولی عروج پر پہنچ گئی، ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے ٹرالیوں، دودھ اور مرغیاں لیجانے والے ڈالوں سے نقدی، دودھ، اور مرغیاں لینا معمول بن گیا، فوری کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس مصطفی آباد ماہانہ لاکھوں روپے کی رشوت وصول کرنے میں مصروف،پٹرولنگ پولیس کے اہلکار روڈ پر پٹرولنگ کرنے کی بجائے کیسی ویرانے میں ناکے لگا کر ٹرالیوں،دودھ اور مرغیاں لیجانے والے ڈالوں اور آور لوڈنگ کرنے والی مسافر گاڑیوں کو روک کر ان سے دو، دو سو روپے رشوت وصول کرنا معمول بنا رکھا ہے، ڈیوٹی پر تعینات اہلکار روڈ پر گشت کی بجائے اپنی ڈیوٹی رشوت وصول کرنے پر معمور کر رکھی ہے جو اپنی مقررہ رشوت وصول کرکے کسی جگہ پر گاڑی پارک کرکے آرام کرتے نظر آتے ہیں،سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126