مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 24/04/2016

Search operation

Search operation

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) پولیس مقابلے کے بعد شہری کو لوٹنے والا ڈاکواپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، وزیری کمہار کو شک تھا کہ میرے اس کی رشتہ دار خاتون سے جنسی تعلق ہے، ہلاک ہونے والے ڈاکو کا زخمی حالت میں پولیس کو بیان، ہلاک ڈاکو قتل، اقدام قتل، ڈکیتی کی 20وارداتوں میں مطلوب تھا، تھانہ صدر میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے مقدمہ میں سزا یافتہ تھا، ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ، تفصیلات کے مطابق تھانہ گنڈا سنگھ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ کرکے فرار ہونے والے چار ڈاکوئوں نے رحمان پورہ کے قریب مصطفی آباد للیانی کے رہائشی سرفراز ملک سے دس ہزار روپے نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، سرفراز ملک کے مطابق ڈاکوئوں مجھے سے رقم اور موبائل فون چھینے کے بعد ڈاکووں نے فائرنگ کرکے اپنی ہی ساتھی کو زخمی کر دیاجس کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،زخمی ڈاکو لیاقت علی نے پولیس کو زخمی حالت میں بیان دیا کہ میرے ساتھی وزیر علی عرف وزیری کو شک تھا کہ میرے اس کی رشتہ دار خاتون سے جنسی تعلقات ہے جس پر اس نے سردارعرف سرداری اور اشرف سے ہم مشورہ ہوکر مجھے اپنے ساتھ لیا اور تھانہ گنڈا سنگھ میں پولیس مقابلہ کیا اور وہاں سے فرار ہو گئے،اور رحمان پورہ سے ایک شخص کو لوٹ لیا، جس سے پولیس تھانہ مصطفی آباد نے سرفراز ملک سے لوٹ گیا دس ہزار روپے او رموبائل فون بر آمد کرکے ہسپتال روانہ کر دیا جو رستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا، ایس ایچ او تھانہ گنڈا سنگھ طارق بشیر چیمہ کے مطابق ہلاک ہونے والاخطر ناک ڈاکو عرصہ 20سال سے قصور، جہلم، لاہور ودیگر علاقوں سے جیولرز کو لوٹنے کی وارداتیں کر رہا تھا اور ڈکیتی راہزنی ، قتل، اقدام قتل کی 20ورداتوں میں مطلوب تھا، اور تھانہ صدر کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ایک شخص کو قتل کرنے کے جرم میں سزا یافتہ بھی تھا، اس کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارے جا رہے ہیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) نواحی گائوں سرہالی کلاں میں پولیس تھانہ مصطفی آباد کا سرچ آپریشن ،ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی زیر نگرانی ایس ایچ او حاجی عبدالعزیز اور پولیس کی بھاری نفری نے میں انفارمیشن بیسڈ سرچ آپریشن کیا، چار افراد کو حراست میں لیا گیا، تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی کی خصو صی ہدایات پرڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حاجی عبدالعزیز نے تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ سرہالی میں انفارمیشن بیسڈ سرچ آپریشن کرتے ہوئے چار افراد کو حراست میں لیا، عبدالرزاق میو سے 7MMرائفل بر آمد کی گئی، جس کا وہ لائسنس اور اجازت نامہ نہ دے سکا جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پولیس تھانہ مصطفی آباد و پٹرولنگ پولیس کی کاروائیاں، چار افراد گرفتار، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد کے سب انسپکٹر ضیاالحسن شاہ نے موبائل پر چل پھر کر کرکٹ میچ پر جواء کروانے والے محلہ کمبواں والا کے رہائشی محمد جاوید چوہان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 520روپے نقدی و موبائل فون بر آمد کرلیا،پولیس چوکی بیدیاں کے اے ایس آئی محمد اسلم نے موٹر سائیکل پر آونچی آواز میں ٹیپ اور سپیکر لگانے پر یٰسین ملک اور محمد آصف کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے، پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی محمدزاھد جمیل نے اڈا مصطفی آباد سے چکوال کے رہائشی عنصر محمود کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 200گرام چرس بر آمد کر لی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پکی حویلی کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے بلال سے ایک لاکھ 58ہزار روپے چھین لئے، تفصیلات کے مطابق قصور کا رہائشی سیل مین بلال قصور کی طرف جا رہا تھا کہ پکی حویلی کے قریب دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ58ہزار 265روپے چھین کر فرار ہو گئے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126