مصطفی آباد: 8 سالہ گونگی لڑکی کو ورثہ کی تلاش

Girl

Girl

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) 8 سالہ گونگی لڑکی کو ورثہ کی تلاش، 8 سالہ گونگی لڑکی گزشتہ پانچ روز سے وڈانہ میں دیکھی جا رہی ہے، ورثہ رابطہ کریں، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں وڈانہ میں گزشتہ پانچ چھ روز سے ایک 8 سالہ گونگی لڑکی دیکھنے میں آئی ہے جو اپنے والدین سے بچھڑ گئی ہے، اگر کسی کو اس لڑکی کے بار ے میں علم ہو یا والدین کو پتہ چلے تو فوری طور پر محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے موبائل نمبر0300-7575126پر رابطہ کریں،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) کونسلر رانا شہزاد اور اس کے بھائی کے خلاف جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے، میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے کونسلر کے ہنگامی اجلاس میں مطالبہ، قرار داد آئی جی، چیف جسٹس، چیف سیکرٹری، ڈی آئی جی، ڈی سی و ڈی پی او قصور سمیت دیگر اعلی کو ارسال، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے کونسلر رانا محمد شہزاد اس کے بھائی رانا فیاض، بہنوائی ارشد ودیگر افراد پولیس تھانہ مصطفی آباد نے جواء اور منشیات کے مقدمات درج کئے تھے جس پر میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کا ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف قرار داد شفاعت علی کونسلر نے پیش کی اور تائیدحاجی ارشد ناز نے کیا، قرار میں کہا گیا کہ محلہ چوہدریاں والا میں نشان جٹ اور عرفان خاں کے درمیان جھگڑا کی صلح کیلئے رانا محمد شہزاد کونسلر کو مدعو کیا گیا تھا پنچائت ختم ہونے پر پولیس نے مذکورہ افراد کو پکڑ کر تھانے لے گئی اور جعلی مقدمات قائم کردئیے، مقامی پولیس کا رویہ انتہائی غیر مناسب تھا، اجلاس میں جھوٹھے مقدمات قائم کرنے کی مذمت کی گئی، اور اعلی حکام سے غیر جانبدارانہ انکوائری کرکے مقدمات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے،اورجھوٹھے مقدمات ختم کئے جائیں، قرار کی کاپی چیف جسٹس اسلام آباد، آئی جی پنجاب، آئی جی انویسٹی گیشن، ڈی آئی جی شیخوپورہ ریجن، ڈی سی قصور و ڈی پی او قصور کو ارسال کر دی گئی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سنیئر نائب صدر پریس کلب مصطفی آباد سعید احمد بھٹی 26رکنی وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، صحافیوں کی طرف سے شاندار استقبال، عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد، تفصیلات کے مطابق سنیئر نائب صدر پریس کلب مصطفی آباد سعید احمد بھٹی ، جمشید، عثمان،فاروق خاں نمبردار، کونسلر یونین کونسل کھارا فاروق بھٹہ و نور احمد سمیت دیگر افراد پر مشتمل 26رکنی وفدعمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،واپسی پر پریس کلب مصطفی آباد میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کا شاندار استقبال کیا گیا، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)چار سالوں میں ن لیگی حکومت نے سوائے نمود و نمائش کے کچھ نہیں کیا، مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے ۔ عوام نے مسلم لیگ ن کے طرزِ حکمرانی کو مسترد کر دیا ہے ان خیالات کا اظہارمرکزی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف انصاف سپورٹر ٹیم سردار منیب احمد ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ افراد جیل میں جانے کے بجائے حکومت میں شامل ہیں، ہماری حکومت آئی تو کڑا احتساب کریں گے،اپوزیشن کی اخلاقی فتح ہوچکی ہے ،ہر سطح پرہمارا موقف ہی تسلیم کیاجارہا ہے ،پورا پاکستان جانتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا موقف ہی اصولی اوروزنی ہے ، کسان، مزدور ،تاجر ،وکیل ،دانشور،ڈاکٹر ،استاد سب ہمارے ساتھ ہیں یہ کرپٹ حکمران سے نجات چاہتے ہیں، شریف خاندان کو عوام کے مسائل کا علم نہیں ہے انہیں صرف اپنا اقتدار عزیز ہے ،انہوں نے کہاکہ جب حکمران کرپشن کریں گے تو ہر شعبہ سے وابستہ افرادبھی کرپشن کرنی شروع کردیں گے،کرپٹ لوگوں کی حکومت معاشرے میں کرپشن ہی پھیلاتی ہے
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126