مصطفی آباد/للیانی خبریں 21/4/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) پانامہ فیصلہ: ٹرک کے بتی کے پیچھے لگا دیا، شرم کے مارے فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا؟، اب قطرے خط میں پکوڑے بکیں گے، بغیر ثبوت کے دعوے کا انجام ایسا ہی ہو گا، ججاں بھار نہیں چکیا، 20اپریل کو 420کہہ کر یاد کیا جائے گا،پانامہ بخار کی نئی قسط دو ماہ بعد پیش کی جائے گی،پی ٹی آئی والوں زندہ ہو یا شیئر کھا گیا،شوشل میڈیا پر عوام اظہار خیال، تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کا فیصلہ آتے ہیں عوام نے شوشل میڈیا پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرنا شروع کر دیا، ملک رائوف زبیر نے کہا کہ کیاشرم کے مارے فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا؟ ،میاں شہزاد اقبال نے کہا کہ آج کا فیصلہ واقعی تاریخ ساز ہے، سیاستدانوں تو نورا کشتی میں ماہر تھے آج تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ کے پانچ ججز دو تین کی ٹیم میں نورا کشتی کے ریکارڈ توڑ رہے ہیں، علی زیب احمد چوہدری نے کہا کہ گویا اب قطری خط میں بھی پکوڑے بکیں گے، ججاں لوکوں بھار چکیا نہیں گیا،چوہدری ذیشان زیب نے کہا کہ عوام کو 60دن کیلئے ایک نئے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے، مبارک ہو، ممتاز احمد بھٹی نے کہا کہ بغیر ثبوت کے دعوے کروگے تو انجام ایسا ہی ہو گا، محمد طاہر میو نے کہا کہ فیصلے کو چھوڑوں صاحب یہ بتائو کہ لائیٹ ہے کہ نہیں،جس طرح 11ستمبر کو 911کہہ کر یاد کیا جاتا ہے اسی طرح 20اپریل کو 420کہہ کر یاد کیا جائے گا،ملک رائوف زبیر نے کہا کہ جے آئی ٹی نے پہلے کچھ بنایا جو اب بنائے گی، فیصلہ ٹرک دی بتی، موجودہ سسٹم کے تحت انصاف نا ممکن، قاضی طارق عزیزنے کہا کہ صدیوں یاد رکھا جانے والا فیصلہ وزیر اعظم نا اہلی سے بچ گئے،غلام مصطفی نے کہا کہ پانامہ بخار کی نئی قسط دو ماہ بعد پیش کی جائے گی، چوہدری عثمان علی نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں زندہ ہو یا شیئر کھا گیا، میاں شفیق نے کہا کہ پانامہ کا فیصلہ موئی نہیں اکڑی اے، خاور عباس نے کہا کہ کسی ایک جج نے پیشگی بتا دیا فیصلہ یقین دہانی بھی کرادی،شکیل احمد نے کہا کہ جن ججز کا ایک ہی کمرے میں بیٹھ کر آپس میں اختلاف ہو انہوں نے خاک فیصلہ سنانا ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ16گھنٹے تک پہنچ گیا، مسلسل چار چار گھنٹے بجلی بند رہنا معلوم بن گیا، وزیر اعلی پنجاب کا نام تبدیل نہ ہو سکا، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی اور اس کے نواحی دیہات کھارا،، بھلو، وڈانہ، لکھنیکے، کتلوہی کلاں و خورد ، سرہالی کلاں و خورد،وہیگل، آبراہیم آباد، بیدیاں، چھٹیانوالہ، دفتوہ، ستوکی، پکی حویلی، بھولیکی ودیگر دیہات میں واپڈا کی بد ترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، 132کے وی کا گریڈ اسٹیشن مصطفی آباد 18فیڈرز پر مشتمل ہے جہاں پر دس فیڈر مختلف فیکٹرویوں کو چوبیس گھنٹے بجلی مہیا کرتے ہیں جہاں پر نہ تو لوڈشیڈنگ ہوتی ہے اور نہ ہی آر سی سی، جبکہ 8لوکل فیڈر ز میں8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جبکہ آر سی سی کے نام پر کئی کئی گھنٹے بند کرکے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کو 16سے 20گھنٹے تک پہنچا دیا جاتا ہے، مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات کے عوام کو 16سے 20گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، معمولات زندگی معطل کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں، عوام کے مطابق ن لیگ نہ تو بجلی مہیا کر سکی اور بجلی مہیا نہ کرنے کی صورت میں شہباز شریف کا نام تبدل کرنے کا وعدہ پورا کر سکی ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پکی خبروں اور کالونیوں کی وجہ سے آئندہ عوام کو نہ قبر ملے گی اور نہ ہی خوراک، ایک مرلہ زمین میں 9قبریں بنتی ،ایک کنال میں 180اور ایک ایکڑ میں 1440قبریں بنتی ہیں، فاروق احمد خان سماجی کارکن، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی کے سماجی کارکن فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آنے والی نسلوں کو قبریں نہیں ملیں گی کیونکہ ہمارے پاکستان میں ہزاروں کی تعداد میں نئے نئے ٹائون بن رہے ہیں جس سے لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی ختم ہوتی جا رہی ہے، قبرستانوں میں قبروں کیلئے جگہ نہیں اس کے باوجود پرانی قبروں کو ختم کرکے ان کی وجہ نئی قبریں بنا دی جاتی ہیں جبکہ پکی قبروں کی وجہ سے آئندہ اس کو ختم کرنے کا جواز ختم ہو جاتا ہے اور جگہ بھی زیادہ استعمال کر لی جاتی ہے، اس وقت ایک مرلہ زمین میں 9قبریں، ایک کنال میں 180اورایک ایکڑ میں 1440قبریں بنتی ہیں،اس حساب سے اکیس کروڑ ساٹھ لاکھ قبریں کیلئے 600مربع زمین درکار ہو گی، میں پاکستان میڈیا اور سیاستدانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ان اہم مسلوں پر خاص توجہ دے اور ان کا حل نکالیں،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پولیس تھانہ مصطفی آباد کا رائے کلاں میں چھاپہ، منشیات فروش گرفتار600گرام چرس بر آمد، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد نے نواحی گائوں رائے کلاں میں چھاپہ مار کر منشیات فروش محمد زبیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 600گرام چرس بر آمد کر لی، مقدمہ درج،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126