مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 7/1/2017

DPO Ali Nasir Rizvi

DPO Ali Nasir Rizvi

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) پولیس نے ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کی قیادت میں گزشتہ سال کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 67 گینگز کا قلع قمع کر کے انتہائی خطرناک 227 ملزمان کو گرفتار کیا۔جبکہ انتہائی خطرناک اور دہشت کی علامت سمجھے جانے والے بدنام زمانہ 55 خطرناک ڈاکو اپنے انجام کو پہنچے جو کہ قتل معہ ڈکیتی، رابری، راہزنی، پولیس مقابلہ جیسے 800 سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث تھے۔تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے سال 2016 کے دوران جرائم کی شرح پر قابو پانے کے لیے ڈاکوئوں ، کریمنل ،مجرمان اشتہاریوںاور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیساتھ ساتھ ناجائز اسلحہ کی برآمدگی اور منشیات کے انسداد پر خصوصی توجہ مرتکز کی جس کے نتیجہ میں 3450 انتہائی خطرناک مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا جوکہ قتل ،اقدام قتل،ڈکیتی ،راہزنی،سرقہ و دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ۔جن میں ٹاپ ٹین اورٹاپ ٹونٹی بھی شامل ہیں۔قصور پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران1699مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے14کلاشنکوفیں ،139رائفلیں ،426بندوقیں ،1165پستول /ریولورز،29کاربین،14موذر اوردیگر اسلحہ برآمدکیا۔ اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران2155منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے19کلو ہیروئن ،572کلو چرس ،3کلوافیون ،25938 شراب کی بوتلیں،2682لیٹر لاہن ،80کلوگرام پوست اور 61چالو بھٹیاں برآمدکی گئیں۔قصور پولیس نے گزشتہ سال کے دوران نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے میں بھی اہم کردار اداکیاحساس مقامات ،بدنام زمانہ دیہات میں سرچ آپریشن کیے گئے اور ایمپلی فائرایکٹ کے463،ہیٹ مٹیریل 12،کرایہ دارایکٹ کی خلاف ورزی پر 514،وال چاکنگ 41،حساس مقامات پر ناقص سکیورٹی کے 514اور اسلحہ کی نما ئش کے509مقدمات درج ہوئے اسی طرح 215قمار بازی اور42قحبہ خانوں کے مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے کے 375مقدمات درج کیے گئے ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے ایک بیان میں کہا کہ کریمنل سے نمٹنے کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے کچھ تو اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں اورباقی ماندہ کا پیچھا کیا جا رہا ہے جن کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے دوران جرائم کی بیج کنی اورعوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی ،امن عامہ کے قیام اور سنگین جرائم پر قابو پانے کے لیے بہترین لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے) صحافیوں کے مسائل اور صحافی کالونی کاخواب پو را کرنے کیلئے مل کر جدوجہد کی جائے گی ان خیالات کا اظہار نومنتخب صدر حاجی محمد شریف مہر نے پریس کلب میں منعقد ہ تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی صحافی کے ساتھ کسی ادارہ کی جانب سے زیادتی برداشت نہیں کیجائے گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد اشرف واہلہ نے گزشتہ سال کی کاروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ سابقہ ادوار میں پریس کلب کی بہتری کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیئے انہوں نے کہا کہ میں پور امید ہوں کہ موجودہ تنظیم صحافیوں کے حقوق کیلئے بھر پور جدوجہد کرے گی یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین محمد اجمل شاد نے کہا کہ پریس کلب کے موجودہ دور کو مثالی بنانے کیلئے تمام ممبران کی مشاورت سے فیصلے کیئے جائیں گے گروپ لیڈر مہر محمد جاوید نے کہا کہ موجودہ دور میں صحافیوں کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے جن کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے تعارفی اجلاس سے جنرل سیکرٹری پریس کلب طارق محمود جٹ ،صدر یونین آف جرنلسٹس عطا محمد قصوری،صدر ایمرامحمد اسلم خاں میئو اور سنیئر نائب صدر محمد سلیم انجم سمیت دیگر اراکین نے بھی خطاب کیا اجلاس میں متعددقراردائیں متفیقہ طور پر منظور کی گئیں۔

محمد عمران سلفی
صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334