مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 11/4/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) اے سی قصور و پٹرولنگ پولیس کا چھاپہ، جعلی دودھ تیار کرنے والے دو افراد گرفتار، ملزمان کیری ڈبہ پر خود تیار کیا گیا جعلی خشک دودھ اور یوریا و آئل سے تیار کردہ جعلی دودھ لاہور سپلائی کرنے کیلئے لیجا رہے تھے، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق اسٹنٹ کمشنر قصور امتیاز احمد کھچی نے پٹرولنگ پولیس مصطفی آباد کے ہمراہ یوریا کھاد اور آئل سے تیار کردہ جعلی دودھ اور 8بوری جعلی خشک دودھ لاہور سپلائی کرنے کی کوشش کرنے والے دو ملزمان شہزاد علی اور عبداللہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کیری ڈبہ پر جعلی دودھ تیار کرکے لاہور سپلائی کر رہے تھے،ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے یوریا کھاد و آئل سے تیار کردہ منوں کے حساب سے جعلی دودھ اور خود تیار کیا گیا 8بوری خشک دودھ قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کروا دیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)غریب سیکورٹی گارڈز کو تنخواہ دئیے بغیر نوکری سے نکال دیا گیا،ایکو ویسٹ انٹر نیشنل کمپنی نے CSAکمپنی کے سیکورٹی گارڈز بھرتی کر رکھے تھے جنہیں بغیر اطلاع دئیے دوسری کمپنی کے سیکورٹی گارڈز بھرتی کر لئے، اعلی حکام سے تنخواہیں دلوانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق CSAکاسمو پولیٹین سیکورٹی ایجنسی کے سیکورٹی گارڈز نے ایکو ویسٹ انٹر نیشنل کمپنی میں بطور سیکورٹی گارڈ کام کر رہے تھے، جنہیں ایکو ویسٹ انٹر نیشنل کمپنی نے بغیر اطلاع دئیے نوکری سے نکال کر کسی دوسری کمپنی کے سیکورٹی گارڈز کو تعینات کر دیا اور انہیں تین تین ماہ کی تنخواہیں بھی نہ دی، مذکورہ سیکورٹی گارڈز نے اعلی حکام سے تنخواہیں دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں تنخواہیں نہ دی گئی تو ہم ایکو ویسٹ کمپنی انٹر نیشنل کے عہدیداران وسیم انور، ڈاکٹر عرفان الحق، چوہدری احسان الحق کے گھروں کے سامنے اپنے بیوی بچوں سمیت بھوک ہڑتال کریں گے اور تنخواہیں اور بقایاجات کی وصول تک ہڑتال جاری رکھیں گے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پٹواریوں کے غیر قانونی منشیوں نے پٹواریوں کے جعلی دستخط کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ،عبدالمالک اعظم ،مبارک علی انجم ایڈووکیٹ تفصیلات کیمطابق پٹوار سرکل قصور اندرون میں تعینات کرپٹ طفیل پٹواری جو کہ قبل ازیں بھی اس پٹوار سرکل میں تعینات رہا ہے اور جو کہ کرپشن کیسز کیوجہ سے ہر بار معطل بھی ہوتا آیا ہے ۔جو کہ معمول کیمطابق سابقہ کرپشن کیسز کے مقدمات کے سلسلہ میں عدالتوں کے چکر لگا تا ہوا دکھائی دیتا ہے جس کی پٹوار سرکل میں عدم موجودگی کیوجہ سے پٹوار سرکل میں موجودغیر سرکاری منشی شہریوں کی ملکیتی جائیدادوں کے کاغذات فردات ،نقلات پر متعلقہ پٹو اری کے جعلی دستخط کرکے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں روپے عوام سے بٹور کر اعلیٰ حکام تک پہنچانے میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار NAGEپاکستان کے ڈائریکٹر عبدالمالک اعظم ،مبارک علی انجم ایڈووکیٹ ،حسنین شاہ ایڈووکیٹ،چوہدری محمد شفیق ایڈووکیٹ ،عابد علی ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے کرپشن سے پاک پاکستان کے دعوے صرف دعوے ہی نظر آتے ہیں جس میں حقیقت کہیں نظر نہیں آتی جب تک نچلی سطح سے جہاں سے کرپشن کی جڑ شروع ہوتی ہے وہاں سے ختم نہ کی گئی توکرپشن ختم نہیں ہو سکے گی۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126