تھانہ مصطفی آباد کے سب انسپکٹر ضیا الحسن کی غنڈا گردی کے خلاف پریس کلب کا احتجاجی مظاہرہ

Protest

Protest

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تھانہ مصطفی آباد کے سب انسپکٹر ضیا الحسن کی غنڈا گردی کے خلاف پریس کلب کا احتجاجی مظاہرہ، صحافی کو دھمکیاں دینے والے کرپٹ تھانیدار کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ، اعلی حکام فوری نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ مصطفی آباد کے ایس آئی ضیا الحسن نے سنیئر صحافی منیر احمد بھٹی کو چار گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا اور حوالات میں بند کرنے کی دھمکیاں دی، جبکہ ملزم پارٹی نے بھی ضیا الحسن کی ملی بھگت کرکے زبردستی درخواست واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

درخواست واپس نہ لینے پر ملزم پارٹی نے تھانیدار کی شہہ پر سنیئر صحافی منیر احمد بھٹی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی، جبکہ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد سردار محمد امجد ڈوگر کی مداخلت پر صحافیوں کو رہائی ملی، جس پر پریس کلب مصطفی آباد کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج، ڈی پی اوقصور ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سنیئر صحافی کو حبس بے جا میں رکھنے و سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور غلیظ گالیاں دینے والے تھانہ مصطفی آباد کے کرپٹ ترین ایس آئی ضیاالحسن کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے کہا کہ اگر کرپٹ تھانیدار کو فوری معطل نہ کیا گیا تو پریس کلب مصطفی آباد و پاکستان میڈیا کونسل ملک بھر میں احتجاج کی تحریک چلائے گی اور کرپٹ تھانیدار کی معطلی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔