مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 15/12/2015

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد مصطفی آباد میں افطار پارٹی سے خصوصی خطاب کریں گے، تفصیلات کے مطابق محمد خرم امین سیکرٹری نشرو اشاعت جماعت اسلامی مصطفی آباد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 16 جون بروز جمعرات امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمددارارقم سکول مصطفی آباد میں منعقدہ افطار پارٹی سے شام چھ بجے خصوصی خطاب کریں گے، جس میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں ، کارکنان جماعت اسلامی و صحافیوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) 14سالہ لڑکے نے کمسن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق رائے خورد کے رہائشی محمد امین کے مطابق میرا 4/5سالہ بیٹا سہیم واپس گھر جا رہا تھا کہ راستے میں 14/15سالہ احمد عرف مانا نے ورغلا پھسلا کر سات لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بچے کے شور کرنے پر اہلیان موقع پر پہنچ گئے اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) چار افراد جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرکے گھر سے نقدی و طلائی زیورات لیکر فرار، تفصیلات کے مطابق بدر پور کے رہائشی رحمت علی نے اپنی بچیوں کی شادیاں 21جولائی کو کرنی تھی کہ گزشتہ رات امجد الیاس، محمد دین، شہباز اور طاہر وغیرہ گھر میں داخل ہو کر گھر سے رحمت علی کی 16سالہ بیٹی(ص) کو اغوا کر لیا اور گھر سے پانچ لاکھ روپے نقدی و طلائی زیورات لیکر فرار ہو گئے، مقدمہ درج،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126