مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 19/4/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد کی نجی اکیڈمی کے کمرے میں جنیٹر کی گیس بھرنے سے 16 طلبہ و طالبات بے ہوش، عارف میموریل ہسپتال کی بروقت علاج معالجہ کی سہولت مہیا کرنے کے 24 گھنٹے بعد تمام لڑکیاں ہسپتال سے ڈسچارج،حفاظتی تحویل میں لیا گیا اکیڈمی مالک اویس نعمت رہا،تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کی نجی اکیڈمی کی بچیاں و بچے کسی پروگرام کی ریہرسل کر رہے تھے کہ کمرے میں جنیٹر چلنے سے گیس بھرنی شروع ہو گئی، جس سے 16طلبہ و طالبات بے ہوش ہو گئے، جنہیں فوری طور پر عارف میموریل ہسپتال میں لیجایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں کی بر وقت طبی امداد سے قیمتی جانیں بچ گئی، میڈیکل ڈریکٹر عارف میموریل ہسپتال احمد جمال انور صمدانی نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو بروقت ہسپتال میں لایا گیاتھا اور ہم نے ہسپتال اور میڈیکل کالج کے تمام عملہ کو ایمرجنسی بلا لیا تھا جن کی انتک محنت کی وجہ سے قیمتی جانیں بچ گئی، اگر چند لمحوں کی مزید لیٹ ہو جاتی تو بڑا قیمتی جانی نقصان ہونے کا اندیشہ تھا،ایمرجنسی میں آنے و24گھنٹے ہسپتال میں زیر علاج رہنے والے تمام طلبہ و طالبات کو ہسپتال کی طرف فری سہولیات و ادویات مہیا کی گئی جبکہ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے واقع کی اطلاع ملتے ہی اکیڈمی مالک اویس نعمت کو حفاظتی تحویل میں لے لیا جسے بعد میں رہا کر دیا گیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)فیکٹری ملازم 14سالہ لڑکی اغوائ، مقدمہ درج،محلہ باغیچی کے رہائشی محمد بوٹا کی بیوی اور بیٹی فیکٹری سے واپس آ رہی تھی کہ لاری اڈا مصطفی آباد سے اغوا کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق محلہ باغیچی مصطفی آباد کے رہائشی محمد بوٹا کی بیوی اور 14سالہ بیٹی لاہور فیکٹری میں کام کرتی تھے کہ گزشتہ روز فیکٹری سے واپسی پر مصطفی آباد بس سٹاپ پر جب کو گاڑی سے نیچے اتریں تو پہلے سے رکشہ میں موجود محمد افضال، محمد وقاص ، محمد اقبال نے نا معلوم شخص کے ہمراہ 14سالہ ماریہ کو زبردستی اغوا کرلیا اور لاہور کی جانب فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ایس ایچ تھانہ مصطفی آباد کا شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ، شراب کشید کرنے والا سامان و شراب بر آمد، محمد عمران سے ناجائز پسٹل بر آمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے وڈانہ کے قریب شراب کشید کرتے ہوئے دلاور مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے شراب کشید کرنے والا سامان ڈرمی، دیکچا، بالٹی، سلنڈر، ودیگر سامان اور دس لیٹر دیسی شراب بر آمد کرلی، جبکہ شمع آباد کے رہائشی محمد عمران سے ناجائز پسٹل بر آمد، الگ الگ مقدمات درج،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126