مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 14/4/2016

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) یونین کونسل نمبر 12 مصطفی آباد کے سیکرٹری نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، نارمل جمن پر چی کی فیس 1 ہزار سے دو ہزار تک، لیٹ اندار کا ریکارڈ غائب، منہ مانگی فیس وصول، ایک لاکھ روپے لیکر اطلاع دئیے بغیر طلاق کا کیس ڈگری کروا دیا، اہل علاقہ سراپہ احتجاج، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نمبر12کے سیکرٹری محمد اقبال نے کرپشن کے تمام ریکاڑڈ توڑ دئیے، تاریخ پیدائش و وفات کے لیٹ اندران کا ریکارڈ غائب، جبکہ پانچ سے دس ہزار روپے لیکر لیٹ اندراج کا پراسس مکمل کئے بغیر اندراج کرنے لگا، مصطفی آباد کی رہائشی مہموش نذیر کے خاوند سے ایک لاکھ روپے لیکر اسے اطلاع دئیے بغیر طلاق کا کیس ڈگری کروا دیا، محمد لطیف سے اس کے بیٹے بلال لطیف کا نارمل اندراج کا 9سو روپے، رحمت علی سے اس کے بیٹے عارف علی کا نارمل اندارج کے 15سو روپے وصول کر لیے، غلام رسول سے اس کے جڑواں بچوں کا اندراج کرنے کیلئے 26سو روپے مانگ لئے بعد ازاں حاجی یونس سے 12سو روپے لیکر نارمل اندراج کر دیا، اہلیان مصطفی آباد کرپٹ سیکرٹری اور ان کے ساتھیوں کے خلاف سراپہ احتجاج، اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کرپٹ سیکرٹری سے پائی پائی کا حساب لینے اور عوام کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں جوہڑوں کی جگہ پر با اثر افراد کا قبضہ، ضلعی انتظامیہ میٹنگز میں مصروف، وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سرکاری اراضی واگزار کروانے کا مطالبہ،سرکاری اراضی پر سکول، قبرستان، پنچائت گھر بنائیں جائیں ، عوامی مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی اور اس کے نواحی دیہات سرہالی کلاں، سرہالی خورد، وہیگل، بیدیاں، کتلوہی، دفتوہ ودیگر دیہات میں جوہڑوں ودیگر ویران پڑی سرکاری اراضی پر با اثر افراد نے قبضہ جما رکھا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کا قبضہ وسیع ہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہے، آج تک کسی بھی ضلعی آفیسر نے جوہڑوں کے ریکارڈ کو یکجا نہیں کیا اور نہ ہی ان کے قبضہ کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی سامنے آئی ہے، عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لیتے ہوئے قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار کرواکر وہاں سرکاری سکول، قبرستان، کھیل کے گرائونڈ بنوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) آبادی بڑھنے قبرستان سکڑنے لگے، پکی قبروں پر پابندی لگانے کا مطالبہ، ملک بھر میں آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ قبرستانوں میں دن بدن جگہ کم ہو رہی ہے، بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ہر پاکستان بھر کے قبرستانوں میں پکی قبروں پر مستقل پابندی لگائے جائے، بصورت دیگر آنے والے دنوں میں عوام کو اپنے مردے دفن کرنے کیلئے قبرستانوں میں جگہ نہیں ملے گی، اور عوام اپنے اپنے گھروں میں مردوں کیلئے جگہ مخصوص کرنے پر مجبور ہوں گے، آنے والے وقت سے بہتر طور پر نبرد آز ماہونے کیلئے انظامیہ فوری نوٹس لیتے ہوئے پکی قبروں پر پابندی لگائے، اور قبرستانوں کیلئے پہلے سے مخصوص جگہ کو چیک کروائے کہ کسی نے قبرستان کی جگہ پر قبضہ تو نہیں کیا ہوا۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126