مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 27/2/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ کی سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں سے ملکی حالات کے حوالے سے میٹنگ، میاں عبدالخالق، چوہدری کاشف نیاز، محمد عمران سلفی ودیگر کی شرکت، تفصیلات کے مطابق ملکی حالات کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے چیئرمین میاں عبدالخالق، کونسلرز، صدر انجمن تاجران بائو غلام رسول، چیئرمین یونین کونسل آبراہیم آباد چوہدری کاشف نیاز، صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی، تاجروں، صحافیوں، سیاسی و سماجی شخصیات سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنما، صحافی اور عوامی حلقے پولیس کے ساتھ تعاون کریں، اپنے ارد گرد نظر رکھیں کسی بھی مشکوک شخص کی اطلاع فوری پولیس کو دیں ، ہم کاروائی کریں گے، آپ لوگ معاشرے کے منتخب نمائندے ہیں آپ میری آنکھیں بنیں میرے کان بنیں تاکہ ہم معاشرے کے تحفظ کو ممکن بنا سکے، اپنے محلہ میں کسی بھی غیر متعلقہ افراد ہمیں اطلاع دیں، کرایہ داروں اور کرایہ داروں کے مہمانوں پر بھی نظر رکھیں، فیکٹریوں میں کام کرنے والے تمام ورکروں کے کوائف تھانے میں جمع کروائیں جائیں، فیکٹری ورکروں کی طرف سے لئے گئے کواٹرز میں تمام افراد کے کوائف تھانے میں جمع کروانے لازمی ہیں، تھانہ کے فرنٹ ڈیسک کو جدیدسہولیات سے مستفید کر دیا گیا ہے، ملکی بھر کے مجرموں کا ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے کوئی بھی مجرم پولیس سے بچ نہیں سکتا، انجمن تاجران بازار کے تمام بازاروں میں سی سی ٹی وی کیمروں اور سیکورٹی گارڈز کا جلد از جلد انتظام کریں، پولیس کے پاس نفری کم ہے اس لئے عوامی تعاون کے بغیر سماج دشمن عناصر کا قلع قمع ممکن نہیں ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مقامی صحافی عمر حیات خاں کا تایامحمدحنیف خاں انتقال کر گیا، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی شرکت، دعائے مغفرت و لواحقین کیلئے صبر کی دعا، تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی ایڈیشنل جزل سیکرٹری پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) عمر حیات خاں کے تایا وڈاکٹر عبدالوحید و اصغر علی کے والدمحمد حنیف خاںانتقال کر گئے، نماز جنازہ میں صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی، چوہدری منظور احمد، ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، رانا توقیر احمد، محمد اکمل کھوکھر،زبیر احمد بھٹی، حافظ طاہر اقبال ودیگر صحافیوں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی گئی،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126