مصطفی آباد/للیانی کی خبریں سے 16/1/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران، مکہ بلاک، کشمیر بلاک، مین بازار بلاک، پنجاب بلاک کے الیکشن میں بائو غلام رسول پینل کامیاب، بائو غلام رسول پینل کو 286 جبکہ ظہور شاہین روپال نے 284 ووٹ حاصل کئے، تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران مصطفی آباد اور ان کے چار بلاکوں میں مکہ بلاک ،کشمیر بلاک، مین بازار بلاک، پنجاب بلاک کے الیکشن میں بائو غلام رسول پینل کامیاب ہو گیا، بائوغلام رسول پینل میں صدر بائو غلام رسول، نائب صدر زمان عرف شیر خاں، جزل سیکرٹری حاجی ڈاکٹر محمد حنیف اور فنانس سیکرٹری محمد اشرف رحمانی نے 286ووٹ حاصل کرکے دو ووٹوں کی لیڈ سے کامیابی حاصل کی، جبکہ کشمیر بلاک میں ندیم ناصرو اویس خالد، مین بازار بلاک میں محمد شریف فریاد و شیخ محمد یعقوب، مکہ بلاک میں کاشف علی و محمد نعیم ، ظہورنے کامیابی حاصل کی، جبکہ پنجاب بلاک میں بائو غلام رسول پینل کے میاں محمد عمران و شیخ وسیم بلو بلا مقابلہ کامیابی حاصل کر چکے تھے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) بیدیاں میں قصابوں کی من مانیاں عروج پر، بیمار اور لاغر جانوروں کی فروخت کا سلسلہ جاری، صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں بیدیاں میں قصابوں کی من مانیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، قصاب حضرات بیمار اور لاغر جانور سستے داموں خرید کر عوام کو گوشت فروخت کر دیتے ہیں، متعلقہ ونٹری ڈاکٹر کی پر اسرار خاموشی پر اہل علاقہ گہری تشویش میں مبتلا، صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ، اہل علاقہ مختلف بیماریوں کا شکار، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126