مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 30/9/2016

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) اہل خانہ کی غیر موجودگی میں گھر میں داخل ہو کر 14 سالہ معذور لڑکی سے زیادتی کی کوشش، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں نئی آبادی لکھنیکے کے رہائشی محمد اکرم کی 14 سالہ معذور بہن گھر میں اکیلی تھی کہ شہباز نامی شخص نے گھر میں داخل ہو کر منہ پر ہاتھ رکھ کر کمرے میں لے گیا اور زبردستی زیادتی کی کوشش شروع کر دی ،شور کی آور سن کر محمد اکرم موقع پر آیا تو ملزم موقع سے فرار ہو گیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف تفتیش،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) تحریک انصاف پارلیمنٹ میں آنے کی بجائے دو سال سے سڑکوں پرگھوم رہی ہے۔ تحریک انصاف سمیت حزب اختلاف کی دیگرجماعتیں پانامہ پیپرز پراپنی مرضی کے قواعدوضوابط بناکرایک ایسی شخصیت کوہدف بناناچاہتی ہیں جس کانام اس میں شامل نہیں ہے۔ تحریک انصاف کی سیاست صرف احتجاج تک محدود ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت خودغیرسنجیدہ ہے اور عوام میں مقبولیت کیلئے غیراہم امورپرسیاست کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن نواز شریف لور گروپ میاں طارق جاوید نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ30ستمبر کو پی ٹی آئی کے رائے ونڈ مارچ سے حکومت پر کسی قسم کا دبا ونہیں پڑے گا اور نہ ہی وہ خوفزدہ ہے اگرچہ پی ٹی آئی نے اس مرتبہ ملک کے کئی شہروں میں جاکر عوامی حمایت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی، لیکن ہمیں نہیں لگتا کہ وہ کوئی اتنابڑا جلسہ کرسکیں گے جس سے حکومت پر دبائو پیدا ہو، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق مسلم لیگ(ن)کا کوئی بھی کارکن مارچ کو روکنے کی نہ تو کوشش کرے گا اور نہ ہی کوئی ایسی صورتحال پیدا کی جائے گی جس سے حالات کشیدہ ہوں۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126