مصطفیٰ کمال کے قافلے میں ایک اور اہم شخصیت کی شمولیت کا امکان

Mustafa Kemal,

Mustafa Kemal,

کراچی (جیوڈیسک) پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی آج پاکستان ہائوس کے بجائے باغ جناح میں اہم پریس کانفرنس کریں گے ، پریس کانفرنس میں اہم سیاسی شخصیت کی شمولیت کا امکان ہے ۔ پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی شام 5 بجے باغ جناح میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں اہم سیاسی شخصیت کا پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے ۔ دوسری جانب باغ جناح میں 24 اپریل کے جلسے کے حوالے سے تیاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔