المصطفی نعت کونسل کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ محفل شب نور کا انعقاد

 Mustafa Naat Council

Mustafa Naat Council

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) المصطفی نعت کونسل کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ محفل شب نور کا انعقاد، دو حاضری محفل کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کے ٹکٹ دئیے گئے، عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، المصطفی نعت کونسل کے سالانہ پروگرام میں دن بدن بہتری ہو رہی ہے۔

حاجی سرفراز احمد صدر نعت کونسل،تفصیلات کے مطابق المصطفی نعت کونسل مصطفی آباد کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ محفل شبِ نورزیر صدارت صاحبزادہ پیر سید ذاکر سجاد شاہ کاظمی زنجانی چشتی آستانہ عالیہ خانوہارنی شریف منعقد ہوئی، تقریب میں نقابت کے فرائض محمد خاور عظیم قادری،تلاوت قاری محمد رفیق نقشبندی اور معروف نعت خواں حافظ نور سلطان صدیقی، محمد صہیب رضا قادری، محمد عمران ایوب قادری، ظہیر عباس قادری، مرزا اکرم قادری،محمد عامر فریدی، حسنین اکرم قادری اور ہاشمی برادری نے ہدیہ نعت پیش کیا۔

تقریب میں بذریعہ قرعہ اندازی ایک ٹکٹ المصطفی نعت کونسل کے ممبرا ن اور ایک حاضرین محفل کو دیا گیا، تقریب میں صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی، عبدالرحمان انصاری، محمد اکمل کھوکھر، عبداللہ بھٹی، انصر بھٹی، الیاس ملک ، ارشد سندھوکے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، المصطفی نعت کونسل کے صدر حاجی سرفراز نے بڑی تعداد میں عوام کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا، اور محفل کو مزید بہتر کرنے کا عزم کیا، انہوں نے مزید کہا کہ المصطفی نعت کونسل کو مصطفی آباد کی مثالی نعت کونسل بنائیں گے۔