مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 13/12/2016

Lalyani

Lalyani

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) پاکستان میں ہونے والے بم دھماکے جہاد نہیں فساد ہے،اس کے پیچھے امریکہ، اسرائیل اور ہندوستان ہے،تمام مسالک کے مسلمان باہمی فرقہ پرستی کو چھوڑ کر پاکستان و اسلام دشمن طاقتوں کا مقابلہ کریں،اور پاکستان کا دفاع کریں کشمیر کی آزادی کے بغیر تکمیل پاکستان ممکن نہیں، جماعت الدعوة پر دہشت گردی کے الزامات بے بنیاد ہیں، جماعت الدعوة پاکستان کی نمائندہ اور فلاحی جماعت ہے، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرپروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی مدیر امور خارجہ جماعة الدعوة پاکستان و مرکزی رہنما قاری محمد گلزار نے مصطفی آباد میں منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندو بنیا کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ کر کشمیریوں کے نعرے” کشمیر بنے گا پاکستان”کو دبا نہیں سکتا، کشمیر ہو ہمارا ہے انشا ء اللہ جلد ہی ہندوستان بھی ٹکڑے ٹکڑے ہونے والا ہے، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی عروج پر ہے اور جاری تحریک کی قیادت نوجوان کر رہے ہیں۔موجودہ حالات میں کشمیریوں نے قربانیوں کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ بھارتی فوج کی گولیوں کے سامنے کشمیری پتھر لے کر کھڑے ہیں۔کشمیری قوم یکسو ہے اور تحریک کا شاندار مرحلہ جاری ہے۔اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کو وہ اعتماد دے جو انکا حق بنتا ہے ،اب حالات کا تقاضا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہو۔ان کی آزادی کا مرحلہ قریب ہے۔کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان کا بچہ بچہ آواز اٹھا رہا ہے۔بھارت کو حقائق تسلیم کرنے چاہئے اب دنیا بھارت کا ساتھ نہیں دے گی۔کشمیری پاکستان کا جھنڈا اٹھا رہے ہیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہرمحمد اکرام نے کہا کہ کشمیری مسلمان پاکستان کا پرچم بلند کئے آزادی کے نعرے لگا رہے ہیں پاکستان کو ہر فورم پر ان کی مکمل حمایت کرنی چاہئے اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا چاہئے، کانفرنس کے آخر میں ابو اسماعیل محمد عمران شہید کی غائبانہ نماز جنازہ عبدالرحمان مکی نے پڑھائی، کانفرنس میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں، صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) میاں محمد اکرم اے ایس آئی کی کاروائی 517گرام چرس20لیٹر دیسی شراب بر آمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کی زیر نگرانی میاں محمد اکرم اے ایس آئی نے سرہال روڈ سے منشیات فروش راشد علی کو گرفتار کرکے 517گرام چرس بر آمد کر لی جبکہ اکرم نامی شخص کے قبضہ سے 20لیٹر دیسی شراب بر آمد کرکے دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126