مستونگ میں مسافر وین اور ٹرک میں تصادم سے 12 افراد جاں بحق، 7 زخمی

Accident

Accident

مستونگ (جیوڈیسک) کھڈ کوچہ کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ سے منگوچرجانے والی مسافر وین کھڈ کوچہ کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں 9 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 10 افراد کوزخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں مزید 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ مسافر وین کی تیزرفتاری کا نتیجہ لگتا ہے تاہم حتمی وجوہات کا تعین تفتیش کے بعد ہی کیا جاسکے گا۔