مستونگ: سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ ، 3 دہشت گرد ہلاک

Security Forces

Security Forces

مستونگ (جیوڈیسک) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ضلع واشک سے ۲2۲ افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ آواران میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں4افراد مارے گئے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے جوہان اور برگ میں ایف سی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا۔ سیکیورٹی اہل کاروں کو 8 ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل تھی۔

جوہان میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے 3 کیمپ بھی تباہ کردئیے گئے۔ ادھر ضلع واشک کے نواحی علاقے سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنھیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

ضلع آواران کےعلاقے مشکے کپودمیں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کے تبادلے میں 4افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں دولت خان ،پیر محمد ،پیر بخش اور رحمان شامل ہیں۔ لیویز اہل کاروں نے موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابو پایا۔