متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے وفاقی وزیر خواجہ آصف کے بیان پر احتجاجی ریلی نکالی گئی

Muttahida Quami Movement Protest

Muttahida Quami Movement Protest

ٹنڈوآدم (رپورٹ رانا محمد سلیمان) متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے وفاقی وزیر خواجہ آصف کے بیان پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ ذون آفس سے ذونل انچارچ عارف شیخ،جوائنٹ انچارچ اسرار قریشی کی قیادت میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے ایک بیان میں مہاجروں کو جعلی کہنے کے خلاف متحدہ قومی مومنٹ کے کارکنان نے احتجاجی ریلی نکالی۔

کارکنان نے خواجہ آصف کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر خواجہ آصف کے خلاف نعرے درج تھے اور انھوں نے وفاقی وزیر کی فوری بر طرفی کا مطالبہ بھی کیا۔