مظفر گڑھ: علی پور میں پولیس مقابلہ، اشتہاری سمیت تین ڈاکو ہلاک

Muzaffargarh,

Muzaffargarh,

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) پولیس کی بھاری نفری نے دریائے سندھ کے کنارے بلالی جاکھا کی کمین گاہ پر چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کر دی۔

جوابی فائرنگ میں جاکھا گینگ کے سرغنہ بلالی جاکھا اپنے دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ بلالی جاکھا کچے کے علاقے میں آرمی آپریشن کے دوران وہا ں سے فرار ہو گیا تھا۔ ہلاک ڈاکو قتل، اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کی سینکڑوں وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔