میانمار: لینڈ سلائیڈنگ میں 104 افراد ابتک ہلاک، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

Myanmar Land Sliding

Myanmar Land Sliding

نیپڈا (جیوڈیسک) شمالی میانمار میں ایک کان کے قریب مٹی کا تودہ گرنے سے ہونے والی لینڈ سلائڈنگ کے دو روز گزر جانے کے بعد اب تک 104 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

اب بھی بڑی تعداد میں لوگ لا پتہ ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے اب تک سو افراد کی کوئی خبر موصول نہیں ہو سکی جن کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔