میانمر کے مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف برمنگھم سٹی کونسل کے ارکان سراپا احتجاج

Myanmar Muslims

Myanmar Muslims

برمنگھم (جیوڈیسک) یورپ کی سب سے بڑی لوکل اتھارٹی اور برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم سٹی کونسل کے ارکان میانمر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔

120 منتخب ارکان میں سے 101ممبران نے حکومت برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میانمر میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف سرکاری سطح پر آواز بلند کرے۔

ارکان کا کہنا تھا ڈیوڈ کیمرون حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرے اور امدادی تنظیموں کو میانمر جانے کیلئے اقدامات کرے۔

برمنگھم سٹی کونسل کے کونسلرز مریم خان، عنصر علی ، وسیم ظفر اور دیگر ارکان نے اس حوالے سے فارن سیکرٹری کو باقاعدہ خط بھی ارسال کیا ہے۔