میانمار میں شدید طوفان اور سیلاب سے تباہی، روہنگیا مسلمان حکومتی امداد سے محروم

Myanmar Flood

Myanmar Flood

نیویارک (جیوڈیسک) میانمار سے موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وہاں بارش اور طوفان نے بدترین تباہی مچا دی ہے۔

مسلم اکثریتی صوبے اراکان کو زبردست جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اراکان صوبے کے سرکاری اعلان کے مطابق 200 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں جبکہ روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں گلوبل روہنگیا سینٹر اور اراکان روہنگیا یونین کے ذرائع کے مطابق مسلمانوں تک تاحال کوئی مدد نہیں پہنچ سکی۔